اعظمیہ  

شیخ ابوالحسن نوری

شیخ ابوالحسین نوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:احمد ۔کنیت: ابوالحسین ۔لقب: نوری۔’’شیخ ابوالحسین نوری‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:شیخ احمد بن محمد بن الفتوری علیہم الرحمہ۔آپ کے والد ماجد بغشور افغانستان کے رہنے والے تھے۔ جو ہرات اور مرو کے درمیان  کاعلاقہ ہے۔پھر افغانستان سےبغداد کی طرف ہجرت فرمائی۔ نوری کہنے کی وجہ تسمیہ: آپ کو نوری اس لیے کہا جاتا ہے کہ رات کی تاریکی میں گفتگو فرماتے تو منہ...

حضرت شیخ ابو بکر شبلی﷫

شیخ ابوبکر شبلی﷫ حضرت ابو بکر شبلی جنید بغدادی کے شاگرد رشید تھے۔کنیت ابوبکر لقب شبلی تھا۔ آپ  ؒ کا علمی مقام: آپ نے متداول علوم بڑی تندہی سے سیکھے، فقہ مالکیہ میں تبحر حاصل کیا اور احادیث کی کتابت بھی کی۔ امام مالک کی مؤطا پوری کی پوری یاد تھی لیکن ظاہری علوم کے ساتھ ساتھ ہی ان میں توحید اور خداشناسی بھی پیدا ہو چکی تھی اور انکشاف باطن کی جستجو بھی تھی لیکن خاندانی حالات کے سبب انہیں شاہی ملازمت میں داخل ہونا پڑا اور خاندانی کار نامو ں ...

حضرت امام احمد بن حنبل

حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: احمد۔ کنیت:ابو عبداللہ۔لقب: مجدد الاسلام،شیخ الاسلام،امام السنۃ۔ سلسلۂ نسب  اس طرح ہے:  حضرت امام احمدبن  محمد بن حنبل بن ہلال بن اسدبن ادریس بن عبداللہ بن حیان بن عبداللہ بن انس بن عوف بن قاسط بن مازن بن شیبان بن ذہل بن ثعلبہ بن عکابہ بن صعب بن علی بن بکر  بن وائل بن قاسط بن ہنب بن اقصی بن دعمی بن جدیلہ بن اسد بن ربیعہ بن نزار بن معد بن عدنان شیبانی مروزی۔(محدثینِ عظ...

حضرت سید عبدالرزاق جیلانی﷫

حضرت  سید  عبدالرزاق   جیلانی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: سید عبدالرزاق۔کنیت:عبدالرحمان،ابوالفرح۔لقب: تاج الدین۔سلسلہ نسب: قطب ربانی شہباز لامکانی قندیل نورانی حضرت سیدنا محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی ﷜ کےفرزند ارجمند ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 18/ذیقعد 528ھ مطابق  9/ستمبر 1134ء کوبغداد میں ہوئی۔ تحصیل علم:  اپنے والد بزرگوار سے تفقہ حاصل کیا، اور حدیث سنی، اس کے علاوہ ابو الحسن محمد بن الصّائغ ، قاضی ابو ا...

حضرت بشرحافی

حضرت بشرحافی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:بشر بن حارث۔کنیت: ابونصر۔لقب:حافی۔سلسلہ نسب:والدکانام حارث بن عبدالرحمن بن عطا بن ہامان بن عبدااللہ ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ 150ھ،کو"مرو"(مرو قدیم خراسان کی  ریاستوں میں سےایک بڑی ریاست کا نام ہےجو اب"ترکمانستان"کہلاتا ہے، کاایک شہر ہے۔سلجوق دور (431ھ تا682ھ)میں عالم اسلام کا ایک متمدن شہر تھاجس میں بہت سے مسلمان علماءفضلاء اور محققین پیدا ہوئے۔منگولوں نے اس کی اینٹ سے اینٹ بجادی تھی )کے  ب...

حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ

حضرت امام اعظم ابو حنیفہ  رضی اللہ عنہ نام ونسب: اسم گرامی:نعمان۔ کنیت:لقب:امام اعظم،سراج الامۃ،کاشف الغمہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام اعظم نعمان بن ثابت بن نعمان بن مرزبان بن ثابت بن قیس بن یزد گرد بن بن شہر یار بن پرویز بن نوشیرواں عادل۔(حدائق الحنفیہ:42/خزینۃ الاصفیاء:90)۔ابوحنیفہ کنیت کی وجہ تسمیہ:ابوحنیفہ کامطلب ہے صاحبِ ملتِ حنفیہ،اور اس کامفہوم یہ ہے کہ ہر قسم کےباطل سے اعراض کرکے دین حق کو اختیار کرنےوالا۔اس غرض سےیہ کنیت اختیار کی...