نعت خوانوں کے لئے ضیائے بخشش اپیلی کیشن لانچ کردی گئی

27دسمبر 2018

نعت خوانوں کے لئے ضیائے بخشش اپیلی کیشن لانچ کردی گئی

سینکڑوں نعتیہ دیوان اور ہزاروں شاعروں کے مجموعہ کلام شامل، تلاش کی سہولت بھی میسر

پہلی مرتبہ حمد ، نعت منقبت کا خزانہ محفوظ  عہد جدید وقدیم شعراء کے کلام کا انتخاب

کراچی (سندھ اسپیشل ) حمد ، نعت اور منقبت پر مشتمل عہد قدیم وجدید کے شعراء کے کلام پر مشتمل ایک اپیلی کیشن انجمن ضیائے طیبہ کے آئی ٹی ونگ نے لانچ ہے۔

https://play.google.com/store/apps/details?

id=com.ziaetaiba.ziaebakhush&hl

جس میں ہزاروں شعراء کے نعتیہ دیوان موجود ہے۔ نعت خوانوں بالخصوص حمد، نعت اور منقبت کے شعبوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے سرچ کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ انجمن کی ریسرچ اسکالرز اکیڈمی کے سیکرٹری سید مبشر قادری کےمطابق پہلی مرتبہ اتنا بڑا زخیرہ اس شعبے میں اکھٹا کیا گیا ہے۔ دینی حلقوں نے انجمن کی اس کوشش کو سراہا ہے اور توقع ظاہری ہے کہ اس کوشش کے مثبت نتائج بر آمد ہوں گے۔

تجویزوآراء