وظیفہ الکریمہ کے نام سے اپیلی کیشن لانچ ہزارہا وظائف مع ترجمہ محفوظ: شامی عالم دین توفیق بوطی نے افتتاح کیا

یکم فروری 2019

وظیفہ الکریمہ کے نام سے اپیلی کیشن لانچ ہزارہا وظائف مع ترجمہ محفوظ: شامی عالم دین توفیق بوطی نے افتتاح کیا

کراچی (سندھ اسپیشل  ) انجمن ضیائے طیبہ نے وظیفہ الکریمہ کے نام سے اینڈروائیڈ اپیلی کیشن لانچ کی ہے جس میں ہزار سے وظائف مع ترجمہ محفوظ ہیں  شام سے آئے ہوئے ممتاز عالم دین شیخ ڈاکٹر تو فیق بوطی بن شیخ سعید بن رمضان بوطی نے بٹن دبا کر وظیفہ الکریمہ اپیلی کیشن کا افتتاح کیا اس تقریب میں شام  ہی سے ان کے ہمراہ آئے ہوئے شیخ رمضان بن سعید بن رمضان بوطی، شیخ عبدالعزیز الخطیب الحسنی اور شیخ حمدی کنجو المخزومی بھی موجود تھے جب کہ انجمن ضیائے طیبہ کے بانی سید اللہ رکھا قادری ضیائی جنرل  سیکریٹری سید  مبشر قادری سید محمد نعیم قادری بھی موجود تھے انہوں معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور تحائف پیش کئے نیز انجمن کی دینی سماجی اور فلاحی خدمات پر روشنی ڈالی۔

تجویزوآراء