صوفیائے کرام نے احترام انسانیت کادرس دیا: مفتی اکرام المحسن فیضی

20دسمبر 2018

صوفیائے کرام نے احترام انسانیت کادرس دیا: مفتی اکرام المحسن فیضی

خانقاہ ہوں سے اٹھنے والی آواز کو قبولیت عام اسی لئے ملی: اللہ رکھا قادری ضیائی

نسلی انسانی اور علاقائی تعصبات کا خاتمہ کرکے انسان دوستی کو فروغ دیا: مبشر قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوفیائے کرام نے عام آدمی کو احترام دیا اور ایسے سماج کی بنیادرکھی جس میں اونچ نیچ کی گنجائش نہیں تھی۔ یہ بات مفتی اکرام المحسن فیضی نے انجمن ضیائے طیبہ کے ارکان سے درس میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ خانقاہوں سے اٹھنے والی ہر آواز کو پذیرائی بھی اس لئے ملی کہ وہاں عملی صورت میں مساوات انسانی موجود تھی۔ بانی انجمن  ضیائے طیبہ سید اللہ رکھا قادری ضیائی نے کہا کہ صوفیائے کرام اولیائے عظام نے لنگر اور قیام کی سہولت کے ذریعے آنے والوں کو سوشل سیکیورٹی بھی دی۔ مبشر قادری نے کہا کہ اللہ کے نیک بندوں نے نسلی، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر تکبر کی نفی کی اور انسان دوستی کو فروغ دیا جس نے اسلام کے آفاقی پیغام کو عام کرنے میں مدد  دی اور آج دنیا بھر میں اسلام کا پیغام پھیل رہاہے جہاں جہاں دین کی دعوت صوفیاء لیکر گئے وہاں اسلام موجود ہے جہاں لشکر گئے وہاں حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی دین کی تبلیغ واشاعت بھی متاثر ہوئی۔ اس موقع پر سوال جواب کی نشت بھی ہوئی۔

تجویزوآراء