سرکار غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کے فضائل و کرامات بے شمار ہیں، شیخ توفیق البوطی

29 جنوری 2019

سرکار غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کے فضائل و کرامات بے شمار ہیں، شیخ توفیق البوطی

عشق رسول ﷺ وہ نعمت  ہے جومل  جائے تو آخرت سنور جاتی ہے، شیخ رمضان بن سعید 

انجمن ضیائے طیبہ کے تحت ختم قادریہ اور غازی ممتاز حسین قادری کی یاد میں محفل منعقد

کراچی( وقائع نگار) شام سے آئے ہوئے ممتاز عالم دین ڈاکٹر شیخ توفیق البوطی ولد شیخ سعید بن رمضان بوطی نے کہا ہےکہ سرکار غوث  پاک کے فضائل و کرامات بے شمار ہیں آپ نے ایک دنیا کی رہنمائی  کی اور دین کی تعلیمات کو حیات نوبخشی وہ انجمن ضیائے طیبہ کے تحت ختم قادریہ اور غازی ممتاز قادری شہید کی یاد میں محفل ذکر اور نعت خوانی کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کے برادر شیخ رمضان بن سعید بوطی، شیخ عبدالعزیز الخطیب حسنی نے بھی خطاب کیا جب کہ شام سے آئے ہوئے نعت خواں شیخ  حمدی کنجو المخزومی نے گلہائے عقیدت بحضور نبی  اکرم ﷺ پیش کئے۔

تجویزوآراء