پٹرولیم مصنوعات کےنرخوں پر حکومت نظر ثانی کرے گیس پریشر بڑھانے مطالبہ

19فروری 2019

پٹرولیم مصنوعات کےنرخوں پر حکومت نظر ثانی کرے گیس پریشر بڑھانے مطالبہ

سرد موسم کے باوجود دیہات اور شہروں میں  لوڈ شیڈنگ ہورہی  ہے دورانیہ گھٹایا جائے، اکثر یتی آبادی کو مراعات دی جائیں:نعیم قادری

حیدرآباد(نامہ گار) ضیائے طیبہ بزنس اکنامکس اینڈایگری کلچر چیپٹر کے نگراں سید محمد نعیم قادری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بجلی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ گھٹانے اور گیس پریشر میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ پاکستان زرعی معیشت کا حامل ملک ہے پاکستان 80فیصد باشندے دیہات میں رہتے ہیں اور ان کی کلی  گذر بسر زراعت، مویشی پروری یا حلقہ شعبوں پرہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان کی اکثریتی آبادی کو جائز سہولتیں اور  مراعات دے تاکہ خوشحالی کسان خود کفیل پاکستان کے قیام میں مدد کرسکیں ۔ محمد نعیم قادری نے کہا کہ افسر شاہی کی ایڈ ہاک پالیسیوں اور عارضی اقدامات کے باعث مسائل کا مستقل حل نہیں نکالا جاسکا ہے جس کے باعث 71 برس بعد بھی ملک معاشی، اقتصادی مسائل سے دوچار ہے اور پاکستان کا میابی کی سمت کاتعین نہیں ہوسکا ہے۔

تجویزوآراء