علامہ سلیم، مفتی عزیز قاری سراج اور اعظم چشتی کے انتقال پر افسوس

2 فروری 2019

علامہ سلیم، مفتی عزیز قاری سراج اور اعظم چشتی کے انتقال پر افسوس

کراچی (سندھ اسپیشل) انجمن ضیائے طیبہ کے بانی سید اللہ رکھا قادری ضیائی، سر پرست مفتی اکرام المحسن فیضی، ڈائر یکٹر اسکالرز اکیڈمی سید مبشر قادری محمد نعیم قادری، علامہ علامہ ابو بکر صدیق اور محمد ندیم احمد نورانی نے جماعت اہلسنت پاکستان ملیر کے ضلعی امیر علامہ سلیم نقشبندی، دارالعلوم قمر الاسلام سلیمانیہ کے شیخ الحدیث مفتی عبد العزیز سیالوی ، دارالعلوم فیضان مفتی اعظم پھول گلی ممبئی کے بانی حافظ قاری سراج اظہر، دنیائے نعت کی ممتاز شخصیت ارشاد اعظم چشی اور حاجی محمد عبداللہ مرتضائی عطاری کے سانحات انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا کہ عالم کی موت عالم کی موت ہوتی ہے اتنی علمی شخصیات رحلت نقصان عظیم ہے۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار افسوس بھی کیا۔ 

تجویزوآراء