امام حنبل رحمۃ اللہ علیہ سیدنا حسن عسکری رحمۃ اللہ علیہ اور میوہ شاہ رحمۃ للہ علیہ کے ایام وصال پر اجتماعات

22دسمبر امام حنبل رحمۃ  اللہ علیہ سیدنا حسن عسکری رحمۃ  اللہ علیہ  اور میوہ شاہ رحمۃ  للہ علیہ کے ایام وصال پر اجتماعات

سندھ وبلوچستان بھر میں تقاریب دین خدمات کو سراہا گیا، جمعہ کے اجتماعات میں خراج عقیدت پیش

انجمن ضیائے طیبہ کے مفتی اکرام المحسن فیضی، اللہ رکھا قادری ضیائی اور سید مبشر قادری نے اپیل کی تھی

حید آباد (نامہ نگار) انجمن ضیائے طیبہ کی اپیل پر ملک بھی میں حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ  اللہ علیہ سیدنا امام حسن عسکری رحمۃ  اللہ علیہ اور حضرت میوہ شاہ کے ایام وصال پر اجتماعات منعقد ہوئے۔ بالخصوص جمعہ کے اجتماعات میں آئمہ کرام نے تینوں بزرگوں کی دینی، علمی وفقہی خدمات کو خراج عقیدت  پیش کیا۔ انجمن ضیائے طیبہ کے بانی سید اللہ رکھا قادری ضیائی سر پرست مفتی اکرام المحسن فیضی اور ڈائریکٹرز اسکالر اکیڈمی سید مبشر قادری نے یہ دن منانے کی اپیل کی تھی۔ علمائے کرام نے کہا کہ فروٖغ دین میں صوفیائے کرام  کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

تجویزوآراء