حضرت حسن میاں مارہروی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مقدس منایا جائے گا

23دسمبر2018

حضرت حسن میاں مارہروی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مقدس منایا جائے گا

انجمن ضیائے طیبہ کے تحت تیاریاں ، علمائے کرام سے رابطے ، تقریبات کے انعقاد کی اپیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اعلی ٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے پیر خانے کے ممتاز بزرگ حضرت حسن میاں مارہروی  کا سالانہ عرس مقدس دنیا بھر میں تزک واحتشام سے منایاجائےگا۔ انڈیا میں مارہرہ مقدسہ، بنگلہ دیش میں ڈھاکہ سمیت مختلف شہروں اور افغانستان، ماریشس ودیگر مقامات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں متعدد شہروں اور قصبوں میں تقاریب ہوں گی جن میں شریک علمائے کرام خانوادہ حضرت آل رسول رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کا احاطہ کرینگے انجمن ضیائے طیبہ نے بھی عرس مقدس کا اہتمام  کرنے کے ساتھ ساتھ دینی انجمنوں اور تنظیمات اہلسنت سے رابطے کئے ہیں کراچی میں مرکزی تقریب سے انجمن کے سرپرست مفتی اکرام المحسن فیضی ، بانی اللہ رکھا قادری ضیائی اور جنرل سیکریٹری  سید مبشر قادری ، ندیم نورانی اور علامہ ابو بکر صدیق  ودیگر خطاب کریں گے۔

تجویزوآراء