اصل زندگی اتباع رسول کا نام ہے: مفتی اکرام المحسن فیضی

26 فروری 2019

اصل زندگی اتباع رسول کا نام ہے: مفتی اکرام المحسن فیضی

انجمن ضیائے طیبہ کے تحت درس شمائل ترمذی شریف کی آخری نشست سے خطاب

کراچی (ڈسٹرکٹ ڈیسک) ممتاز عالم دین مفتی اکرام المحسن فیضی نے کہا کہ اصل زندگی اتباع رسول کا نام ہے اور سنت مقدسہ کی پیروی میں ہی نجات مضمر ہے وہ درس شمائل ترمذی شریف کی آخری نشست سے خطاب کررہےتھےجس کا اہتمام انجمن ضیائےطیبہ نے کیا تھا۔ انہوں نے انجمن ضیائے کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ضیائے طیبہ تبلیغ کے میدان میں عشق رسول کی دعوت عام کررہی ہے۔ نشست کے اختتام پر پاکستان کی سالمیت اور خوش حالی کے لئے دعا کی گئی۔ انجمن کے بانی سیداللہ رکھا قادری ضیائی اور ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سید مبشر قادری اس کامیاب سلسلہ پر انہیں مبارک باد دی۔

تجویزوآراء