آسٹریلوی فیصلہ درست نہیں، حکومت احتجاج کرے، اللہ رکھا قادری ضیائی

21دسمبر2018

آسٹریلوی فیصلہ درست نہیں، حکومت احتجاج کرے، اللہ رکھا قادری ضیائی

بیت المقدس کو اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنا مسلمانان عالم کی دل آزاری ہے، انجمن ضیائے طیبہ

مغربی ممالک ہوش کے ناخن لیں اور کشمیر وفلسطین کے مسائل حل کرائیں ، مبشر قادری

کراچی (سندھ اسپیشل ) انجمن ضیائے طیبہ نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارت خانہ وہاں لے جانے کے آسٹریلوی فیصلے کی مذمت کی ہے۔ بانی انجمن ضیائے طیبہ سید اللہ رکھا قادری ضیائی اور ڈائریکٹر ریسرچ اکیڈمی سیدمبشر قادری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی حکومت سے احتجاج کرکے باور کرائے کہ اس اقدام سے مسلمانان عالم کی دل آزاری ہوگی۔ انہوں نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور کشمیر و فلسطین کے مسائل حل کرائیں تاکہ عالمی امن بحال ہوسکے ورنہ عالمی تنازعات سے معاملات کشیدہ ہی رہیں گے۔

تجویزوآراء