قاری احمد میاں نقشبندی کے انتقال پر انجمن ضیائے طیبہ کا اظہار افسوس

5فروری 2019

قاری احمد میاں نقشبندی کے انتقال پر انجمن ضیائے طیبہ کا اظہار افسوس

کراچی (سندھ اسپیشل) انجمن ضیائے طیبہ نے ملتان کے بے تاج بادشاہ مولانا حامد علی خان کے نور نظر قاری احمد میاں نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حامدیہ نقشبندیہ مجددیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انجمن کے بانی سید  اللہ رکھا ضیائی، مفتی اکرم المحسن فیضی، سید مبشر قادری اور محمد نعیم قادری نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور بروز قیامت حضور ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے انہوں نے کہا کہ قاری احمد میاں نےاپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نظام مصطفی ﷺ کےنفاذ اور مقام مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لئے جدو جہد کی جو ان کی بخشش اور بلندی درجات کا باعث بنے گی آپ کے انتقال سے اہلسنّت ایک عظیم مذہبی اوردینی رہنما سے  محروم ہوگئے ہیں اللہ تعالیٰ اہلسنّت کو یہ صدمہ برادشت کرنے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

تجویزوآراء