ضیائی زکوٰۃ  

عشر کے مصارف

کیا فرماتے ہیں علماء دین متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مصارفِ عشر کیا ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب عشر کے وہی مصارف ہیں جو زکوٰۃ کے مصارف ہیں۔ امام قاضی خان علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: "یصرف العشر الی من یصرف الیہ الزکاۃ"۔ یعنی عشر ہر اس شخص کو دیا جاسکتا ہے جس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔[فتاوٰی قاضی خان علی ھامش الہندیہ،جلد1،صفحہ277دارالفکر بیروت]۔...

عشر ٹھیکدار اور کاشتکار دونوں دیں گے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں زمین ٹھیکے پر لی ہے تو عشر  کون دیگا یعنی زمین ٹھیکے پر لینے والا یا دینے والا؟ الجواب بعون الملك الوهاب جس شخص نے زمین ٹھیکہ پر لی ہوئی ہوا س سے حاصل ہونے والی فصل کا عشر اسی پر لازم ہوتا ہے زمین کے مالک پر لازم نہیں ہو تا۔ صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی صاحب علیہ الرحمہ  فرماتے ہیں:"زمین جو زراعت کے لئے نقدی پر دی جاتی ہے امام صاحب کے نزدیک اس کا عشر زمیندا...

گندم سے حاصل ہونے والے بھوسے پر عشر کا حکم

جوگندم  بالیوں سے نکالنے کےبعد دانہ الگ اور بھوسہ الگ ہو جاتا ہے۔ تو کیا جو بھوسہ ہے اس پر عشر ہو گا یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب  ہمارے دور میں گندم کی کاشت کے ساتھ ساتھ بھوسہ بھی مقصود ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ  بھوسہ کو مہنگے داموں بیچا جاتا ہے۔ لہذا اس پر عشر ہونا چاہئے۔ تنویرالابصارودرمختارمیں ہے: "الافیھالایقصدبہ استغلال الارض نحوحطب و قطب۔۔۔وحشیش۔۔۔حتی لو اشغل ارضہ بھا یجب العشر"۔  ترجمہ:ان چیزوں میں عشر نہیں جن سے ز...

گِروی رکھی ہوئی چیز پر زکوٰۃ نہیں

السلام علیکم  مفتی صاحب! میں نے تقریباً 11 تولے سونا گروی رکھا ہے تو کیا اس پر زکوۃ واجب ہے؟  الجواب بعون الملك الوهاب جو مال گروی(رہن) رکھا گیا ہو اس پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔ صدرا لشریعہ حضرت مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"شی مرہون(یعنی گروی)کی زکوٰۃ نہ مرتہن (گروی رکھنے والا)پر ہے نہ راہن(گروی رکھوانے والا) پر، مرتہن تو مالک ہی نہیں اور راہن کی ملک تام نہیں کہ اس کے قبضے میں نہیں اور بعد رہن کے چھرانے کے بھی ان برسوں کی زکوٰ...

پرائز بانڈز کی زکوٰۃ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتیان صاحبان! میرا سوال یہ ہے کہ پرائز بانڈز  کی زکوٰۃ کا کیا طریقہ کار ہے؟  الجواب بعون الملك الوهاب جس طرح روپوں کی زکوٰۃ ادا کی جاتی ہے اسی طرح پرائز بانڈز کی زکوٰۃ ادا کی جائےگی کہ اگر  پرائز بونڈ نصاب کی مقدار کو پہنچتے ہیں اور سال بھی گزر چکا ہےتو کل رقم کا اڑھائی فیصد زکوۃ  ہے۔...

مالِ تجارت کی زکوۃ کا کیا طریقہ ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ !  میری ایک پرچون کی دکان ہے یا کسی بھی اور چیز کی دکان ہے یا کاروبار ہے  اور اس میں ہزاروں روپوں کا مال رکھا ہوا ہے۔ مجھے پوچھنا یہ ہے کہ اس رکھے مال پر زکوٰۃ ہو گی یا جو منافع ہو گا اس پر؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر مال تجارت نصاب کی مقدار کو پہنچ جاتا  ہے اور سال گزر چکا ہے تو صرف نفع پر نہیں بلکہ تمام مالِ تجارت پر زکوۃ واجب ہے۔ امام اہلسنت مجدد دین وملت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"تجارت ...

کس پراپرٹی پر زکوٰۃ ہے اور کس پر نہیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ! میرا سوال یہ ہے کہ کونسی پراپرٹی پر زکوۃ ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب زکوٰۃ صرف تین طرح کی چیزوں پرہے: (۱) سونا،چاندی (۲) چرائی پر چھوٹے جانور (۳) تجارت کا مال۔ باقی کسی چیز پر نہیں۔ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں:"زکوٰۃ صرف تین چیزوں پر ہے:سونا،چاندی،کیسے ہی ہوں پہننے کے ہوں یا برتنے کے یا رکھنے کے،سکہ ہو ورق،دوسرے چرائی پر چھوٹے جانور،تیسرے تجارت کا مال،باقی کسی چیز پر نہیں۔ (فتاوٰ...

شئیرز پر زکوٰۃ کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتیان صاحبان!  کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں میرے پاس Engro Fertilizer Plantکے شئیرز ہیں جن کو میں نے بیچنے اور انویسٹ کی نیت سے خریدا تھا ان کی زکوٰۃ کس طرح ادا ہو گی؟ الجواب بعون الملك الوهاب کمپنی کے مال  میں جس قدر آپ کا حصہ ہے اس مال کی موجودہ قیمت پر زکوٰۃ لازم ہو گی۔ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ شئیرز کی زکوٰۃ کے متعلق فرماتے ہیں: حصص کی قیمت شرعاً کوئی چیز نہیں بلکہ اصل کے روپے جتنے ا...

ایک نصاب مکمل اور ایک نصاب کم ہے

مفتی صاحب سے میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک بزنس مین ہوں اور میرا مالِ تجارت نصابِ زکوٰۃ کو پہنچ گیا ہے اور اس کے علاوہ میرے پاس تقریباً 5 تولہ سونا ہے؟ تو کیا میں مالِ تجارت کو سونے کے ساتھ ملا سکتا ہوں؟ الجواب بعون الملك الوهاب آپ مالِ تجارت کو سونے کے ساتھ ملا کر زکوٰۃ ادا کریں گے۔ امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں: سونا چاندی تو مطلقاً ایک ہی جنس ہیں خواہ ان کی کوئی چیز ہو اور مالِ تجارت بھی انہی کی جنس سے گِنا جائے گا ا...

دس سال بعدقرض واپس ہو تو زکوۃ کا حکم

السلام علیکم مفتیان کرام! مفتی صاحب !  میں نے اپنی بیوی سے زیور قرض لیے ہیں اور  کہا تھا کہ میں کاروبار کرنا چاہتا ہوں اور بعد میں آپ کو بنوا کے دوں گا۔اور ہوا یوں کہ کاروبار میں نقصان ہو گیا ۔ اور دس سال بعد شوہر کو کاروبار میں نفع ہوا اور کچھ حالات بہتر ہوئے اور زیور بنوا کے دیے ہیں۔تو کیا گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ عورت پر دینا لازم ہوگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب اس عورت پر گزشتہ سالوں کی بھی زکوٰۃ لازم آئے گی۔  قرض میں دیے ہو ئے ما...