وضو  

پیشاب کے بعد قطرے آئیں تو وضو اور کپڑے کا حکم؟

اگر مرد میں یہ بیماری ہو کہ پیشاب کرنے کے بعد ۔یا کچھ دیر بعد دو تین کترے نکلتے ھو تو اسکے لئے کیا کرنا چاہیے؟اس سے کپڑے خراب ھو جاتے ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب پیشاب کے قطرے نکلنے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائیگا۔ قطرے کپڑوں پر لگے اور  روپے کے ایک بڑے سکے کے برابر(لمبائی چوڑائی میں) کپڑے گیلے ہوگئے تو ان کوبھی دھونا ضروری ہے۔  اور اگر سکے کی مقدار سے کم گیلے ہوئے تو دھونا واجب نہیں،  ان کپڑوں سے نما ز ہوجائیگی۔  حوالہ: بہار شریعت...

ہوا خارج ہوئی لیکن یقین نہیں ہے تو؟

دورانِ نماز ایسا محسوس ہوا کہ ہوا خارج ہوئی ہے یقین(confirm) نہیں ہے توکیا اس صورت میں وضو دوبارہ کرنا ہوگا؟(عامر علی) الجواب بعون الملك الوهاب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «يَسْمَعَ صَوْتًا، أَوْ يَجِدَ رِيحًا». یعنی  وضو اس وقت ٹوٹے گا کہ جب آواز سنے یا بدبو محسوس کرے۔ (مسلم شریف,  حديث 361). جب آپ نے ہوا کے خروج کو محسوس کیا  اور اٍس پر آپ کو غالب گمان ہے کہ ہوا نکلی ہے  یقین اگرچہ نہیں ہے تو وضو ٹوٹ جائیگا اور ا...

کاجل اور لپ اسٹک کی حالت میں وضو کا حکم

کیا میک اپ سے وضو ہوجاتا ہے؟ خصوصا کاجل اور لپ اسٹک سے؟ (سمیہ حنیف)الجواب بعون الملك الوهاب کاجل اور لپ اسٹک اگر تہہ دار ہے کہ جس کی وجہ سے پانی جسم تک نہیں پہنچتا تو وضو نہیں ہوگا، اگر تہہ دار نہیں ہے اور پانی جسم تک پہنچ جاتا ہے تو وضو ہو جائیگا۔   اور یہی حکم میک اپ کا ہے۔ حوالہ: الدر المختار ورد المحتار، کتاب الطہارۃ، فرض الغسل، جلد1، صفحہ 154، دار الفکر بیروت۔...

وضو کے دوران سلام وکلام

کیا وضو کے دوران نہ تو کسی سے سلام کرسکتے ہیں اور نہ جواب دے سکتے ہیں؟ (محمد جنید طاہر)الجواب بعون الملك الوهاب وضو کے دوران سلام کا جواب دینا جائز ہے، شرعاً   کوئی  قباحت نہیں ہے۔ اور مسنون دعائیں پڑھنا بھی مستحب ہے۔ ہاں دنیا کی باتیں کرنا مکروہ ہے۔ واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔...

برہنہ حالت میں وضو کرنا

کیا برہنہ (ننگے) جسم وضو ہوسکتا ہے یا نہیں؟ (شہروز عطاری ، گجرانوالہ) الجواب بعون الملك الوهاب برہنہ حالت میں وضو ہو جاتا ہے۔ مگر شرمگاہ چھپا کر  وضو کرنا بہترہے۔  واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔...

پیشاب کے قطرے نکلنے کی وجہ سے وضو کا حکم

سلام! وضو کے بعد پیشاب کے قطرےنکلے تو نماز ہوجائیگی یا وضو ٹوٹ گیا؟ (محمد دانیال)الجواب بعون الملك الوهاب پیشاب کے قطرے نکلنے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائیگا اور  نئے وضو کے بغیر نماز نہیں ہوگی۔  ہاں اگر وہ شخص ایسا ہے کہ اس کو  قطرے لگاتار آرہے ہیں تو  اس کا حکم شرعی معذور والے کا ہے یعنی اگر قطرے  اس حد تک آتے ہیں  کہ اس کو اتنی مہلت نہیں ملتی کہ وُضو کرکے فرض نماز ادا کر سکے تو اگلی نماز کا وقت  آنے  تک اسی حال...

خضاب لگانا کیسا؟ اور اس سے وضو کا حکم

خضاب لگانے کا کیا حکم ہے کیا اس کے لگانے سے کوئی تہ تو نہیں ہوتی بالوں اور داڑھی پر جس سے وضو اور غسل نہ ہوتا ہو؟ (شیخ مبین، گلبرگ،کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب خضاب لگانے سے وضو اور غسل ہوجاتا ہے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد 1، صفحہ 273، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔ مگر کالے رنگ کاخضاب استعمال کرنا  حرام ہے۔ سنن ابی داؤد میں ہے: «يَكُونُ قَوْمٌ يَخْضِبُونَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ بِالسَّوَادِ، كَحَوَاصِلِ الْحَمَامِ، لَا يَرِيحُونَ رَائِحَةَ الْ...

معذورِ شرعی

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے۔ مطلب ہوا کا خارج ہونا پھر میں وضو کرتا ہوں پھر اگر وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائین۔ (آصف،دمام، الخوبر،سعودی عرب) الجواب بعون الملك الوهاب اگر آپ شرعی معذور ہیں ۔معذورِ شرعی وہ شخص ہے کہ وقتی نماز کو وضو رکے ساتھ نہ پڑھ سکتا ہو مثلاًکسی کو ہواخارج ہونے یاکوئی دوسرامرض ہوکہ جب بھی وضوکرکے نماز کے لئے کھڑاہوہوتوہوا خارج ہوجائے،وضوکرےاور نماز کے لئے کھڑاہو...