قربانی اور عقیقہ کے مسائل  

گائے میں اگربد مذہب شریک ہوتو۔۔۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! قربانی کے جانور میں اگر کوئی بد مذہب شریک ہو گیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ زہرا بتول، کلکتہ الجواب بعون الملک الوہاب  گائے کے شرکا میں سے ایک کافر ہے یا ان میں ایک شخص کا مقصود قربانی نہیں ہے بلکہ گوشت حاصل کرنا ہے تو کسی کی قربانی نہ ہوئی۔ [بہار شریعت،جلدسوم،حصہ 15،ص343،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی]...

قربانی کرتے وقت جانورعیب دار ہوا

السلام علیکم مفتی صاحب!میرا قربانی کا جانور قربانی کرتے وقت عیب دار ہو گیا ہے۔تو اب اس کا کیاحکم ہے؟ محمد حسن لائنز ایریا کراچی الجواب بعون الملك الوهاب  قربانی کرتے وقت جانور اوچھلا کودا جس کی وجہ سے عیب پیدا ہوگیا یہ عیب مضر نہیں یعنی قربانی ہو جائے گی۔  اور اگر اوچھلنے کودنے سے عیب پیدا ہوگیا اور وہ چھوٹ کر بھاگ گیا اور فوراً پکڑ لایا گیا اور ذبح کر دیا گیا جب بھی قربانی ہو جائے گی۔  [بہار شریعت، جلدسوم، حصہ 15،ص342،مطبوعہ مکتبۃ...

قربانی کے جانور سے نفع لینا

السلام علیکم مفتی صاحب! کیا قربانی کے جانورسے نفع لینا جائز ہے یانہیں؟ کاشان احمد اورنگی ٹاؤن الجواب بعون الملك الوهاب ذبح سے پہلے قربانی کے جانور کے بال اپنے کسی کام کے لیے کاٹ لینا یا اوس کا دودھ دوہنا مکروہ و ممنوع ہے۔  اور قربانی کے جانور پر سوار ہونا یا  اس پر کوئی چیز لادنا یا اس کو اُجرت پر دینا غرض اس سے منافع حاصل کرنا منع ہے اگر اوس نے اون کاٹ لی یا دودھ دوہ لیا تو اوسے صدقہ کر دے اور اُجرت پر جانور کو دیا ہے تو اُجرت کو صدقہ ...

کیا گھر کے تمام افراد کی طرف سے قربانی کرنا واجب ہے؟

قربانی میں جو حصہ ہوتا ہے جیسے گائے میں ۷ حصے ہوتے ہیں تو کیا گھر میں صرف جو کماتا ہے اس پر فرض ہے کہ گھر کے تمام اراکین کا حصہ ہونا چاہیے قربانی میں؟ یہاں تک کہ چھوٹے بچے کا بھی حصہ ہونا چاہیے کیا قربانی میں؟ (منیزہ)الجواب بعون الملك الوهاب گھر کے افراد میں سے جو  صاحبِ نصاب ہے اس پر قربانی کرنا واجب ہے۔ اور جو صاحبِ نصاب نہیں ہے اس پر قربانی بھی واجب نہیں ہے۔ حوالہ: فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الاضحیہ،ص 439، شبیر برادرز، لاہور۔ صاحب نصاب&n...

قربانی واجب ہونےکیلئے کتنے پیسوں کا مالک ہونا لازمی ہے؟

موجودہ زمانے میں قربانی واجب ہونے کے لیے کتنے لاکھ روپیے چاہئیں؟ انڈیا کے حساب سے؟ (محمد عبد القادر)الجواب بعون الملك الوهاب قربانی واجب ہونے کیلئے صاحب نصاب ہونا ضروری ہے۔ صاحب نصاب  سے مراد یہ ہے کہ کسی شخص کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا(87.48 گرام)،  ہویا ساڑھے باون تولہ چاندی(612.36 گرام)  ہو، یا سونے یا چاندی جتنا مال تجارت ہو، یا اتنی مالیت کی  رقم ہو، یا ضروریات زندگی سے زائد اتنی مالیت کا سامان ہو۔ لہذاجو  شخص قربانی ...

ایک بندے پر کتنی قربانیاں واجب ہے؟

کہتے ہیں کہ ایک بندے کی سات قربانیاں ہوتی ہیں۔ یا ایک بندے کو سات قربانیاں کرنی چاہئیں۔ کچھ رہنمائی فرمادیں۔ (محمد عرفان ، باغبان پورہ لاہور)الجواب بعون الملك الوهاب جو شخص صاحبِ نصاب ہے اس پر صرف ایک قربانی واجب ہے، اگر  اس نے   اپنی طرف ایک سے زیادہ قربانی کی  تو  ایک کے علاوہ باقی سب قربانیاں نفلی ہونگی۔...

قرض دار پر قربانی کا حکم

اگر زیور بیچ کر بھی قرض نہ اترے تو کیا قربانی جائز ہے اور کیا اس صورت میں عقیقے کی نیت سے حصہ لے سکتے ہیں؟ (محمد ذیشان)الجواب بعون الملك الوهاب قربانی واجب ہونے کیلئے صاحب نصاب ہونا ضروری ہے۔ صاحب نصاب  سے مراد یہ ہے کہ کسی شخص کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا(87.48 گرام)،  ہویا ساڑھے باون تولہ چاندی(612.36 گرام)  ہو، یا سونے یا چاندی جتنا مال تجارت ہو، یا اتنی مالیت کی  رقم ہو، یا ضروریات زندگی سے زائد اتنی مالیت کا سامان ہو۔ لہذاج...

جانور کے سینگ ٹوٹ گئے یا توڑ دیئے تو قربانی کا حکم؟

السلام علیکم! حضرت آج کل قربانی کے جانوروں کے سینگ جڑ سے کاٹ کر اس میں کسی قسم کا کیمیکل ڈالا جاتا ہے ۔ تاکہ سینگ دوبارہ نہ آئے اور جانور مزید خوبصورت لگے ۔ ایسے جانور آج کل بہت فروخت کیے جاتے ہیں کیا ان جانوروں کی قربانی ہوجاتی ہے؟ براہِ کرم راہنمائی فرمائیں۔ (جواد ناصر، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب جس جانور کے پیدائشی سینگ نہ ہوں یا ٹوٹ گئے  مگر اوپر والا حصہ جو ظاہر ہوتا ہے وہی ٹوٹے ہوں تو قربانی میں کوئی حرج نہیں ہے۔ حوالہ: فتاوى رض...

قربانی کے جانور کو گولی ماری تو اس کا حکم؟

السلام و علیکم! علامہ صاحب میرا سوال یہ ہےکہ اگر قربانی کرتے وقت کسی جانور کو گولی ماری اور مرنے سے پہلے چھری پھیردی تو کیا قربانی ہوجائے گی؟ (محمد بلال، ایف بی ایریا)الجواب بعون الملك الوهاب جانور کو گولی کس لئے ماری؟ جانور کو ذبح کرنے سے قبل پستول نما آلے سے جانور کو بیہوش کیا جاتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو جانور کے زندہ ہونے کی صورت  میں اس کا  ذبح اور قربانی درست ہے،  مگر بیہوش کرنا مکروہ ہے۔ اگر دہشت گردی کی وجہ سے جانور کو کسی نے ...

گونگے جانور کی قربانی کا حکم

ایسا جانور جو کہ بالکل گونگا ہو بولتا ہی نہ ہو اس کی قربانی کرنا کیسا ہے برائے مہربانی کوئی فقہی جزئیہ بھی ارشاد فرمادیں؟ (محمد عبد الرحمٰن خان المدنی فیصل آباد) الجواب بعون الملك الوهاب صرف مذہبِ مالکی میں گونگے  جانور کی قربانی جائز نہیں ہے، باقی  مذاہبِ ثلاثہ میں جائز ہے۔ (1): ابو عبد الله محمد بن عبد الله الخرشی المالكی(المتوفى: 1101ھ) لکھتے ہیں:" وَمِنْهَا الْبَكْمَاءُ وَهِيَ فَاقِدَةُ الصَّوْتِ مِنْ غَيْرِ أَمْرٍ عَادٍ . حوال...