ضیائی نماز  

دیوبندی کے پیچھے نماز کا حکم تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنا کیسا؟

میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہابی دیوبندی کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے اور کیا تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھ سکتے ہیں؟(نعمان ربانی )الجواب بعون الملك الوهاب (1): بد مذہب  کے پیچھے نماز  نہیں ہوتی۔ (2): نماز میں قرآن شریف سے دیکھ کر قرآن  پڑھنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ اور دوبارہ ادا کرنا ضروری ہے۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد1، حصہ3، صفحہ 609، مکتبۃ المدینہ کراچی۔...

نوافل کی جماعت کا حکم

حضرت یہ فرمائیے گا کہ اس وقت تقریبا ہر جگہ مساجد میں علمائے اہلسنت صلوات التسبیح باجماعت ادا فرما رہے ہیں، اس کا جواز کیا ہے؟اسکی نیت کیا کی جائے گی اور اسکو کس طرح ادا کیا جائے گا؟ سری نماز ہوگی یا جہری؟مقتدی خاموش رہیں گے یا تیسرا کلمہ پڑھتے رہیں گے؟ درمیان میں شامل ہونے والے مقتدی کتنی تعداد میں اور کس طرح تیسرا کلمہ پڑہیں گے؟ ہم آج تک عدم جواز بیان کرتے آئے ہیں مگر اب اشتھاروں کے ساتھ اسکا اہتمام ہوتا ہے. لوگ ہم کو بھی پڑھانے کے لئے دبائو ڈال...

شلوار ٹخنوں سے نیچے رکھنا کیسا؟

کیا ٹخنوں سے نیچے شلوار رکھنا جائز ہے؟ نماز اور غیر نماز میں۔ (عامر حسین، شیخوپورہ)الجواب بعون الملك الوهاب شلوار کا ٹخنوں کے نیچے رکھنا اگر تکبر کی نیت سے ہے تو  يہ عمل حرام ہےاور اگر تکبر کی نیت نہیں ہے تو مکروہِ تنزیہی, خلافِ اولی ہے۔ اور یہی حکم نماز کا ہے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد7، صفحہ388، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

مغرب کی تیسری رکعت میں کھڑا ہوگیا تو؟

اگر کوئی شخص بھول کر نماز مغرب میں چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے تو کیا کرے؟ کیا وہ نماز دوبارہ پڑھے یا مزید دو رکعت کا اضافہ کرے؟(محمد خلیل بشیر)الجواب بعون الملك الوهاب بھول کر چوتھی رکعت کیلئے کھڑا ہوگیا تو چوتھی رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے  بیٹھ جائے،   تشہد پڑھنے کے بعد سجدہ سہو کرلے نماز مکمل ہوجائیگی۔  اور اگر چوتھی رکعت کا سجدہ بھی کرلیا تو ایک رکعت اور ملائے ، اب چار رکعت مکمل اور یہ نفل بن جائیں گے۔ اور دوبارہ نماز مغر...

نماز میں بے وضو ہوا تو

جماعت کے ساتھ ۲ رکعت پڑھ چکے تھے کہ ایک مقتدی کا وضو ٹوٹ گیا،وہ وضو خانہ گیا ، وضو دوبارہ کیا، اس دوران کسی سے بات نہیں کی۔ اب جماعت مکمل ہوچکی تھی۔ اب وہ نماز دوبارہ سے ۴ رکعت ادا کرے یا پھر وہیں سے نماز شروع کرے جہاں چھوڑی تھی، برائے مہربانی حوالہ بھی دیجئے گا۔ (محمد جاوید اقبال عطاری،جھنگ) الجواب بعون الملك الوهاب دوبارہ سے نماز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ جس رکن میں وہ بے وضو ہوا  اسی کو دوبارہ ادا کرکے اپنی نماز کو مکمل کرے۔ حوالہ: ...

امام بد مذہب ہو تو جمعہ وعیدین کا حکم

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ جب ہم مکہ یا مدینہ جاتے ہیں تو وہاں پر ہم جمعہ کس طرح ادا کریں کیوں کہ بدمذہب امام کے پیچھے تو نمازنہیں ہوگی۔(محمد احسن ، ملیر کینٹ) الجواب بعون الملك الوهاب اگر وہاں کوئی سنی امام میسر نہ ہو تو جمعہ اور عیدین ساقط ہیں۔ جمعہ کی جگہ نماز ظہر ادا کی جائے۔ حوالہ:  فتاوى رضویہ، جلد6، صفحہ626، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

بد مذہب کے پیچھے نماز کا حکم

السلام علیکم! حضرت میرے والدین نے ۳ دفعہ عمرہ اور ایک بار حج ادا کیا ہے اور انہوں نے ساری نمازیں وہاں کے امام کے پیچھے ادا کی ہیں کیوں کہ ہم الحمد للہ سنی صحیح العقیدہ ہیں تو کیا ان کی نمازیں ہوگئیں یا دہرانی پڑیں گی۔ براہِ کرم راہنمائی فرمائیں۔ (جواد ناصر،کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب وہاں کے امام بد مذہب ہیں تو جتنی نمازیں ان کے پیچھے ادا کیں وہ لوٹانی پڑیں گی۔ حوالہ:  فتاوى رضویہ، جلد6، صفحہ626، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

نابالغ بچہ کا صف میں کھڑا ہونا کیسا؟

جماعت کے دوران نابالغ کو صف سےنکال کر اس کی جگہ کھڑا ہونا کیسا ھے۔ (نصیر احمد، سیالکوٹ)الجواب بعون الملك الوهاب نا بالغ سمجھدار  کہ جو نماز  پڑھنا جانتا ہے اسے صف سے نکالنا منع ہے اور  وہ صف  میں کھڑا ہوسکتا ہے۔ ہاں ایسا نابالغ بچہ جو نماز پڑھنا نہیں جانتا تو اسے صف میں نہیں کھڑا ہونا چاہیے اور الگ  یا پیچھے کر دیا جائے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد7، صفحہ 51، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

رشوت خور کی امامت کا حکم؟

السلام علیکم، ایک مسئلہ مجھے جلدی بھیج دیجئے۔ رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں جہنمی ہیں۔ کس سے ثابت ہے اور اگر ایسا بندہ امامت کرے تو اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟ (عبد الباسط حاجی عبد اللہ) الجواب بعون الملك الوهاب اس طرح کے سوال کے جواب میں شیخ الاسلام والمسلمین امام اہل سنت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ تحریر فرماتےہیں:" رشوت خور  فاسق ہے  اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے(اور لوٹانا واجب ہے)"۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد 6، ...

قضاء عمری کا طریقہ

السلام و علیکم۔ کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلے میں کہ زید کی پیدائش ۱۸ مارچ ۱۹۸۹ ہے۔ اور زید یہ چاہتا ہے کہ وہ آپنی ہوش سنبھالنے کے بعد سے لے کر آج تک جو نمازیں قضا ہوئیں وہ پڑھے۔ جب کہ زید کو یہ نہیں پتا کہ وہ کب سے نمازیں قضا کر رہا ہے۔ کیا زید کو اپنی سات سال کی عمر سے نمازوں کی قضا پڑھنی چاہئے جو نمازیں قضا ہو چکی وہ کس وقت پڑھی جائیں؟ اور قضا نمازیں کس طرح پڑھی جائیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر زید کو بلوغت کا وقت معلوم نہیں ہے تو...