مفتی محمد سیف اللہ باروی  

کیا جیم سٹون پہننا جائز ہے

مجھے gemstones (نگ)کے بارے میں جاننا ہے ،کیا کوئی بھی gemstones (نگ)پہنا جاسکتا ہے ،قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب چاہیے الجواب بعون الملك الوهاب   شرعا چاندی کی ساڑھے چار ماشہ سےکم وزن کی ایک انگوٹھی جس میں ایک gemstone (نگ)ہوخواہ وہ کسی قسم ہو پہننا جائز ہے ،اگر چہ حاجت کے بغیر  اس کا ترک افضل ہے۔ اور مہر کی غرض سےصرف جائز ہی نہیں بلکہ سنت ہے ،ہاں تکبر یا زنانہ پن کا زیوریا اور کسی بری  نیت ہو توجائز  نہیں ہے۔ حضرت انس رض...

اسٹیٹ لائف انشورنس کی شرائط

برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں کہ کن شرائط پر سٹیٹ لائف انشورنس کرواسکتا ہوں؟ (محمد اسحاق احمد، شورکوٹ کینٹ)الجواب بعون الملك الوهاب اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنیاں  اگرمضاربہ یامشارکہ  کی شرائط پر اسٹیٹ لائف انشورنس  کریں اوررقم صنعت یا غیر سودی تجارت میں استعمال کریں تواسٹیٹ لائف انشورنس  جائز ہو گی۔ ورنہ ناجائز اور حرام ہے ۔ مگر بد قسمتی سےمضاربہ یامشارکہ  کی شرائط پر اسٹیٹ لائف انشورنس اور اس کی رقم کا استعمال صنعت یا غیر...

حور عین کسی کا نام رکھنا کیسا؟

حورعین نام کا کیا مطلب؟ یہ نام رکھنا صحیح ہے؟ (سمیہ حنیف، گارڈن ویسٹ)الجواب بعون الملك الوهاب حورِعین کا معنی ہے" نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والی"قرآن مجید میں ہے "بِحُوۡرٍ عِیۡنٍ "(سورۃالدخان ،آیہ ۵۴) ترجمہ کنزالایمان :نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والیوں سے۔ اور حورِعین کسی لڑکی کا نام رکھنا درست ہے ،شرعا اس می کوئی قباہت نہیں ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم...

سونا اور چاندی کے علاوہ کسی اور چیز کو پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟

کیا عورت سونا چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی پہن کے نمازپڑھ سکتی ہے الجواب بعون الملك الوهاب فی زمانہ عرف وتعامل کی وجہ سےسونا اورچاندی کے علاوہ دوسری  دھاتوں کی بنی انگوٹھی اوردیگر زیورات عورت کوپہننا جائز ہے،اور انہیں پہن کر نماز پڑھنا بھی بلاکراہت جائز ہے۔ہاں مردکو سوائے چاندی کی ایک نگ والی انگوٹھی جوایک مثقال سے کم ہو اس کے علاوہ ہرقسم کی دھات کازیورپہنناناجائزوحرام ہے،اور انہیں پہن کر نماز پڑھنا بھی مکروہ تحریمہ واجب الاعادہ ...

کیا بولتے ہوئے طلاق کا ارادہ کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے

سلام! مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میں نے اپنے گھر والوں کو ڈرانے کے لیے کسی معاملے میں اپنی بات منوانے کے لیے اپنی بیوی کے متعلق یہ کہا ’’ میں اس کے بارے میں فیصلہ کرلیتا ہوں اور اس کو فارغ کردیتا ہوں‘‘ ۔ کیا اس سے طلاق واقع ہوجائے گی؟ (بندہ، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب سائل کے اپنے سوال میں سچا ہونے کی صورت میں حکم شرعی یہ ہے کہ صورت مسئولہ میں طلاق نہیں ہوئی ، کیونکہ آپ کا یہ کہنا کہ ’’ میں اس (یعنی بیوی)کے بارے میں فیصلہ کرلیتا ہوں ا...

کیا میں اپنے چچاذات بھائی کو زکاۃ دے سکتاہوں ،جبکہ وہ قریشی ہے ؟

کیا میں اپنے چچاذات بھائی کو زکاۃ دے سکتاہوں ،جبکہ وہ قریشی ہے ؟الجواب بعون الملك الوهاب آپ کے چچاذات بھائی اگر ہاشمی قریشی (یعنی حضرت علی ،حضرت جعفر،حضرت عقیل ،حضرت عباس ا ور حضرت حارث بن عبدالمطلب کی اولادسے)ہیں توانہیں زکوٰۃ نہیں دے سکتے ،اور اگرہاشمی قریشی نہیں ہیں تو پھر انہیں زکوٰۃ دے سکتے ہیں ۔ فتاوٰی رضویہ میں ہے: بنی ہاشم کو زکوٰۃ و صدقات واجبات دینا زنہار جائز نہیں، نہ انھیں لینا حلال۔ سید عالم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم سے متواتر حدیثیں...

دو اہم سوال

السلام علیکم میرے دو سوال ہیں ، ایک تو قرآن میں منسوخ اور ناسخ آیتوں کے بارے میں کچھ لوگ باتیں کرتے ہیں ۔سورہ آل ِعمران آیت نمبر چودہ ،سورہ توبہ آیت نمبر چونتیس منسوخ ہیں یا بلکل ٹھیک ہیں عمل کرنے کے لئے فرض ہیں آج کے مسلمانوں کےلئے ۔ دوسرا سوال یہ ہیں قرآن کی روشنی میں سونا تا قیامت ایک قیمتی دھات کی طرح استعمال ہوگا اس دنیا میں ۔ الجواب بعون الملك الوهاب سورۃِ  آل ِعمران کی   آیت نمبر چودہ : زُیِّنَ لِلنَّاسِ ...

بینک میں ملازمت کرنا کیسا؟

سر جی السلام وعلیکم،سر میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں بینک میں ملازمت کر سکتا ہوں یا نہیں الجواب بعون الملك الوهاب کسی سودی بینک کی ایسی ملازمت جس میں سودی کاغذات لکھنےیا انہیں اِدھراُدھرلے آنا لے جانایا ان کا پرینٹ نکالنا یا فوٹو اسٹیٹ کرانا پڑے یا سود ی معاملات کا گواہ ہو نا پڑے الغرض سود ی معاملات کے متعلق ہر طرح کی ملازمت  جائزنہیں ہےاور اسی طرح  اگربینک میں   سودی معاملات  کےعلاوہ دیگر حرام اور ناجائز معاملا...

دوسرے کی نماز کی اقتداء کرنے کا حکم

سلام! کیا اکیلے شخص کے ساتھ جو پہلے سے نماز پڑھ رہا ہو، معلوم نہیں فرض یا کیا نیت ہے اس کی ، کیا اس کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں ؟جزاک اللہ خیرا (محمد مسعود)الجواب بعون الملك الوهاب  اگرتنہاشخص نماز پڑھ رہا ہو اور معلوم نہیں کہ فرض پڑھا رہاہےیا واجب ،اور دوسراکوئی شخص اس  کی نماز میں شامل ہوناچاہے تو شامل ہو سکتا ہے ،اسے چاہیے کہ اسی وقت جماعت کی نیت کر لے۔ اوراگروہ اکیلا ہو تو امام کے دائیں طرف کھڑا ہوجائے، پھراگر کوئی  دوسرا شخص آ ...

قربانی کا اہم مسئلہ

جو قربانی نبی پاک کے نام کی کیجاتی ہے اس کا سارا گوشت تقسیم کرنا لازم ہے یا تھوڑا خود بھی کھا سکتے ہیں؟ (محمد شہباز احمد، واہ کینٹ)الجواب بعون الملك الوهاب    سارا گوشت تقسیم کرنا لازم نہیں ، خود بھی کھا سکتے ہیں ۔افضل یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کے تین حصے کئے جائیں، ایک فقراء کے لئے، ایک دوست احباب کے لئے، اور ایک گھر کے لئے۔ لیکن اگر سارا تقسیم کردیا جائے یا گھر میں رکھ لیا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں،جائز ہے ۔اگرچہ یہ حکم اپنی قربانی کا...