مفتی محمد احسن  

گانوں ميں کہے جانے والے کفریہ اشعار !

درج ذیل اشعار کہنے، سننے اور اس کو صحیح کہنے والے کا کیا حکم ہے؟ (1): حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے       خدا بھی نہ جانے ہم کیسے جانیں (2): خدا بھی جب زمیں پر آسماں سے دیکھتا ہوگا                 مرے محبوب کو کس نے بنایا، سوچتا ہوگا (3): رب نے بھی مجھ پہ کیا ستم کیا ہے           &n...

"فرشتے ہاورت وماروت عورت کے عشق میں مبتلا ہوگئے تھے" یہ روایت درست ہے؟

الله تعالی کے فرشتے کیا گناہوں سے پاک ہیں اور کیا  ہاروت اور ماروت والا جو واقعہ مشہور ہےکہ وہ ایک عورت کے عشق میں مبتلاہوگئے تو اللہ تعالی نے ان کو عذاب میں مبتلا کردیا اور اب تک وہ عذاب میں ہیں  کیا درست ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب ہارو ت وماروت کے واقعہ کو مفسرین نے رد کیا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اس واقعہ کے متعلق صحیح یا ضعیف کوئی روایت منقول نہیں ہے یہ واقعہ ان آیات کے بھی خلاف ہے جن میں فر شتوں کی عصمت کو بیان کیا گیا لہذا...

کیا معراج میں حضورعلیہ السلام نعلین پہن کر گئے تھے؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب معراج پہ گئے تو کیا نعلین پاک پہن کر گئے تھے؟  جیسا کہ مقررین سے ہم نے سن رکھا ہے۔ الجواب بعون الملك الوهاب یہ روایت  موضوع اور من گھڑت  ہے کہ نبی کریم  صلی اللہ تعالی  علیہ وسلم معراج کی رات نعلین شریفین پہن کر گئے تھے۔[ فتاوى  شارح بخاری،عقائد نبوت، جلد1،صفحہ 306،مكتبہ برکات المدینہ کراچی]۔...

گستاخ رسول کی سزا

(1 توہینِ رسالت سے کیا مراد ہے؟ 2) گستاخ شخص کب قرار دیا جا سکتا ہے؟ 3) توہین رسالت کرنے والے کی قرآن میں کیا سزا ہے؟ 4) توہین رسالت کرنے والے کی صحیح الاسناد احادیث میں کیا سزا ہے؟ 5) اگر ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے سامنے توہین رسالت کرتا ہے تو کیا قرآن اور صحیح الاسناد احادیث کے مطابق دوسرے مسلمان کو  پہلے مسلمان جس نے توہین رسالت کی، قتل کی اجازت ہے؟ 6)  اگر کوئی غیر مسلم کسی مسلمان کے سامنے توہین رسالت کرتا ہے تو کیا قرآن اور صحیح...

کبوتر یا چڑیا کی بیٹ کپڑے کو لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

میں راستے  میں جار ہا تھا کہ اچانک چڑیا نے میرے کپڑوں پہ بیٹ کردی تو کیا اس سے نماز ہو جائیگی یا اس کو دھونا پڑے گا؟ الجواب بعون الملك الوهاب بہار شریعت میں  الدر المختار کے حوالے سے ہے: جو پرندے حلال اُونچے اُڑتے ہیں جیسے کبوتر،مرغابی، چڑیاان کی بیٹ پاک ہے۔[بہار شریعت ،جلد:1، حصہ دوم، صفحہ:391، مکتبہ المدينہ کراچی ]۔ لہذا آپ  بغیر دھوئے بھی  ان کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اور دھو لینا بہتر ہے۔...

نماز كو چھوڑنے والا فاسق ہے یا کافر؟

ایک شخص نے  جان بوجھ کر نماز کو ترک کردیا تو کیا وہ کافر ہے کہ نہیں، میں نےسنا ہےکہ ایک بڑے امام ہیں ان کے نزدیک کافر ہے؟ اور یہ بھی کہ اس کو نماز کے ترک کی  وجہ سے  قتل کیا جائے؟ الجواب بعون الملك الوهاب جو ایک وقت کی نماز جان بوجھ کر چھوڑدے  وہ فاسق، گنہ گار،مستحق عذاب نار اور غضب جبار ہے۔   امام احمد بن حنبل کے نزدیک ایسا شخص کافر ہے۔ اور مالک، شافعی اور احمد کے نزدیک ایسے شخص کو قتل کردیا جائے۔ الدر المختار وفتاو...

شوہر پر جادو ہے تو اس کی طلاق کا حکم؟

اگر کسی خاوند پر جادو کیا گیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دےاور وہ خاوند اپنی بیوی کو اس جادو کے اثر کی وجہ سے لفظ طلاق کیساتھ تین سے زیادہ طلاقیں دے دیتا ہے۔تو کیا ایسی صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی ؟حالانکہ جادو کے اثر سے تو انسان کو مارا بھی جا سکتا ہے ، بیمار بھی کیا جا سکتا ہے اور بھی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ الجواب بعون الملك الوهاب اگر جادو کی وجہ سے شوہرکی عقل سلامت  ہے، ہوش وحواس میں ہے اور   پاگل نہیں ہے تو اس نے جو طل...

لیٹ آنے پرتنخواہ کی کٹوتی کرنا

بعض کمپنیاں تین دن لیٹ آنے پر ایک دن کی چھٹی کی تنخواہ کاٹتی ہے۔ اگرچہ ملازم جاب شروع کرنے سے پہلے اس معاہدے پر دستخط بھی کرتے ہیں کہ تین دن لیٹ آنے پر ایک دن کی چھٹی شمار ہو گی۔ لیکن میں یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ کیا ایسی شرط رکھنا شریعت میں جائز ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب شریعت مطہرہ کی روشنی  میں ایسی شرط ناجائز ہے، ایک دن چھٹی شمار کرنا اور اس کی بنیاد پرکٹوتی کرنابھی ناجائزہے۔  ہاں جتنے منٹ لیٹ آیا ہے اسی  کے حساب سے تنخواہ...

نماز کی قراءت میں آیت چھوڑنا؟

فرض نماز میں سورہ پڑھتے وقت درمیان کی آیت بھول کر آگے پڑھ لیا اور نماز مکمل کر لی تو کیا حکم ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب ایک آیت پر وقف کیا اور آگے جو آیت پڑھنی تھی وہ چھوڑ دی بلکہ کوئی اور آیت پڑھ دی تو اس سے نماز ہوجائیگی۔ اور اگر آیت پر وقف نہ کیا بلکہ اس آیت کے ساتھ  کوئی  دوسری آیت غلطی سے ملا دی تو   اس کی دو  صورتیں ہیں: (1): اگر معنی میں تبدیلی آئی تو نماز فاسد ہوجائیگی۔ جیساکہ (اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَم...

سید کو نبی علیہ السلام کا بیٹا کہناکیسا؟

السلام علیکم جناب عزت مآب مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلئے کے بارے میں کہ دورانِ خطاب خطیب صاحب ایک محترم و مکرم سید صاحب کی طرف اشارہ کر کے ایسا کہیں کہ " نبی رحمت صلى الله عليہ وآلہ وسلم کا یہ بیٹا بیٹھا ہوا ہے" نوٹ: یقیناً شاہ صاحب ہمارے آقا و مولا صلى الله عليہ وآلہ وسلم کی نسلِ پاک میں سے ہیں مسئلہ پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ عام طور پرہمارے آقا و مولا صلى الله عليہ وآلہ وسلم سے نسبت ظاہر کرنے کے لئے دوسرے الفاظ استعمال کے جات...