مفتی محمد احسن  

قربانی واجب ہونےکیلئے کتنے پیسوں کا مالک ہونا لازمی ہے؟

موجودہ زمانے میں قربانی واجب ہونے کے لیے کتنے لاکھ روپیے چاہئیں؟ انڈیا کے حساب سے؟ (محمد عبد القادر)الجواب بعون الملك الوهاب قربانی واجب ہونے کیلئے صاحب نصاب ہونا ضروری ہے۔ صاحب نصاب  سے مراد یہ ہے کہ کسی شخص کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا(87.48 گرام)،  ہویا ساڑھے باون تولہ چاندی(612.36 گرام)  ہو، یا سونے یا چاندی جتنا مال تجارت ہو، یا اتنی مالیت کی  رقم ہو، یا ضروریات زندگی سے زائد اتنی مالیت کا سامان ہو۔ لہذاجو  شخص قربانی ...

غیر مسلم کے مذہبی تہوار کا کھانا

السلام و علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا غیر مسلموں کی مزہبی تہوار کی کوئی بھی چیز کھانا جائز ہے اگر وہ خود دے کر جاتے ہیں اور ہم انھیں واپس بھی نہیں کر سکتے تو اس کا کیا کریں کسی غریب مسلمان کو دینا کیسا؟ (جنید بٹ) الجواب بعون الملك الوهاب غیر مسلموں کے مذہبی تہوار کی کوئی بھی چیز کھانا ناجائز وممنوع ہے۔(حوالہ:فتاویٰ رضویہ، ج ۲۱، ص۶۰۷، رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔...

ایک بندے پر کتنی قربانیاں واجب ہے؟

کہتے ہیں کہ ایک بندے کی سات قربانیاں ہوتی ہیں۔ یا ایک بندے کو سات قربانیاں کرنی چاہئیں۔ کچھ رہنمائی فرمادیں۔ (محمد عرفان ، باغبان پورہ لاہور)الجواب بعون الملك الوهاب جو شخص صاحبِ نصاب ہے اس پر صرف ایک قربانی واجب ہے، اگر  اس نے   اپنی طرف ایک سے زیادہ قربانی کی  تو  ایک کے علاوہ باقی سب قربانیاں نفلی ہونگی۔...

علماء کی توہین کرنے والے کا حکم

السلام و علیکم کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میں اگرکوئی شخص یہ کہے کہ سب علماء کرام فسادی ہیں؟ جب کے حدیث مبارکہ میں آیا ہے کہ علماء آنبیا کرام کے وارث ہیں ۔ اس شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟ قرآن و حدیث سے جواب عنائیت فرمائیں (محمد احمد رضا قادری رضوی ازہری) الجواب بعون الملك الوهاب علم کے سبب سے علماء کی توہین کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔  اس پر تجدیدِ ایمان اور اگر بیوی رکھتا ہے تو تجدیدِ نکاح ضروری ہے۔ امام ابن نجیم مصری علیہ الر...

طلاق کا مسئلہ

اگر بیوی نے طلاق ماںگا اپنے شوہر سے شوہر نے کہا کہ مجھے ٹائم دو پھر دو کہ کر اپنے والدین کے پاس چلا گیا دو دن کے بعد پھر واپس آیا تو بیوی نے پھر کہا طلاق کے لیے شوہر نے پوچھا کہاں لکھنا ہے بیوی نے کاغذ اور کلم دے دیا شوہر لکھ کر بولا پڑھ لو جو چاہتی تھی وہ لکھ دیا بول کر چلا گیا تو طلاق ہو گیا جواب ارشاد فرمائیں (اصغر علی عطاری ، ریاض، سعودی عرب)الجواب بعون الملك الوهاب شوہر نے کاغذ پر  اپنی بیوی کو طلاق لکھ دی تو اس سے طلاق واقع ہوجائیگ...

ماہانہ زکوۃ دی جا سکتی ہے؟

کیا زکوٰۃ ماہانہ دی جاسکتی ہے ؟ ایک ساتھ نہ دے تو؟ ۷ تولے پر کتنی زکوٰۃ ہے؟ ساتھ میں کچھ چاندی بھی ہے۔ (سدرہ خاور، واہ کینٹ)الجواب بعون الملك الوهاب ماہانہ وار  قسطوں کی صورت میں بھی زکوۃ  ادا کی جاسکتی ہے، لیکن زکوۃ فرض ہونے کے بعد جلد سے جلد زکوۃ ادا کردینا چاہیے۔ 7تولے سونے کو چاندی کے ساتھ ملا کر ان دونوں کی مالیت  پر زکوۃ واجب ہے، یعنی اگر سات تولے سونے اور چاندی کی مالیت مثلاً 4 لاکھ یا کم وبیش  بن رہی ہے تو 4 لاکھ کا اڑ...

قبلہ اول کی طرف پاؤں کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میرا نیا کمرہ بنا ہے اس میں داخلے کے تین دروازے ہیں لیکن صورتحال کچھ یوں ہے کہ میرا پلنگ(بیڈ) کہیں سیٹ نہیں ہورہا سوائے اس صورت کے کہ میرے پاؤں قبلہ اول جو کہ منسوخ ہوچکا ہے اس طرف ہوجائیں۔ توکیا ایسا کرنا گناہ ہوگا؟ (سید جازب) الجواب بعون الملك الوهاب صرف بیت  اللہ شریف کی طرف پاؤں کرنا مکروہ وممنوع ہے۔ حوالہ: رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المریض،  جلد 2، صفحہ 99، دار الفکر بیروت۔ اس کے علاوہ تما...

حلال جانور کے وہ اعضاء جن کا کھانا ناجائز ہے

حضرت صاحب حلال جانوروں کے کون سے اعضاء حرام ہیں ؟ (رضوان حسین شاہ)الجواب بعون الملك الوهاب حلال جانور کے  ذبیحہ میں درج ذیل چیزوں کا کھانا جائز نہیں۔ ۱:کپورے، ۲۔فرج یعنی علامت مادہ، ۳۔ذکر یعنی علامت نر، ۴:پاخانہ مقام، ۵:رگوں کا خون، ۶:گوشت کا خون جو کہ بعد ذبح گوشت میں سے نکلتا ہے، ۷:دل کا خون، ۸:جگر کا خون، ۹:تلی کا خون، ۱۰:پتہ، ۱۱:پت یعنی وہ زرد پانی جو پتہ سے نکلتا ہے، ۱۲:مثانہ یعنی پھنکنا، ۱۳:غدود، ۱۴:حرام مغز ،  ۱۵:گردن کے دو پٹھے ...

عورت اگر طواف زیارت نہ کرسکے تو

السلام علیکم! حج میں طواف زیارۃ کے وقت اگر عورتوں کے مسائل ہوجائیں تو پھر کیا کریں؟ (شفا فرحین)الجواب بعون الملك الوهاب طواف زیارت نہیں کیا تھا عورت کے  مخصوص ایام شروع ہوگئے تو عورت پاک ہونے کا انتظار کرے اور پھر طواف زیارت کرے۔ اور اگر اس کی روانگی کا وقت آگیا ہے   اور عورت کے پاک ہونے تک کسی بھی صورت میں ٹھرنا او راس طواف کیلئے دوبارہ جانا بھی ممکن نہ ہو تو  وہ عورت  یہ طواف زیارت کرے اور ایسی صورت میں بدنہ واجب ہوگا ی...

طلاق رجعی اور رجوع کا طریقہ

سلام! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک طلاق دینے کے بعد ۳ مہینے کے اندررجوع کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ میں نے اپنی بیوی کو بہت بار گھر چلنے کا کہا اس نے منع کردیا وہ کہتی ہے کہ میں نے ایک طلاق دی اور طلاق ہوگئی۔ ۳ مہینے کے بعد ہمارا نکاح مکروہ ہوجائے گا ان سب باتوں کی اسلام میں کیا اہمیت ہے؟ میں نے اپنی بیوی سے یہ بھی کہا کہ میں آپ سے رجوع کرتا ہوں تو کیا اس کو رجوع سمجھا جائے گا اور ۳ مہینے کے بعد اب بائن تو نہیں ہوگی۔ برائے م...