متفرقات  

بچوں کے حقوق؟ اور ایک اہم مسئلہ؟

السلام علیکم! میں اسد عرض کررہا ہوں میرا مسئلہ کافی حساس ہے رہنمائی فرمادیں ، والدین کی عظمت کو کون نہیں جانتا میں خود والدین کی عظمت کا ۱۰۰ فیصد قائل ہوں لیکن عرض یہ ہے کہ کیا اولاد کے بھی کوئی حقوق ہیں جو والدین کو ادا کرنے ہوتے ہیں یا ان کا خیال رکھنا ہوتا اور کیا والدین اپنی عظمت کا سہارا لیکر جو مرضی کرتے رہیں اسلام کا ان کے بارے میں کوئی حکم نہیں ہے۔ ہمارے گھر ایک آدمی کا آنا جانا ناجائز تھا میں نے خود کئی دفعہ ان کو ایک چارپائی پہ ٹھیک...

تہمت ثابت نہ کرنے پر حکم؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتی صاحب قبلہ کی بارگاہ میں عرض ہے کہ زید نے عمرو پر زنا کے علاوہ تہمت لگائی مثلا کہا: اے فاسق ، اے کافر تو ثبوت تہمت کے لیے کیا شرطیں ہیں ؟ اور اگر زید تہمت ثابت نہ کر سکے تو اس کیا حکم شرع ہوگا ؟ مدلل جواب عطا فرمائیں (جنک پور دھام ، نیپال)الجواب بعون الملك الوهاب اس تہمت(یعنی عمروکے فاسق یاکافرہونے) کے ثبوت کے لئےشرط یہ ہے کہ عمرو سے کسی گناہ کبیرہ   کاصدور دو گواہو ں سےیا کلمہ کفر یہ یا عقیدہ کفریہ دو ...

گستاخ جو کعبہ کے غلاف کے پیچھے چھپ گیا تھا اس کی اصل

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کہ ایک گستاخ جو کہ کعبہ شریف کی دیوار اور غلاف کے درمیان چھپ گیا لیکن اس کو وہاں بھی قتل کرنے کا حکم ہوا کیا اس کی کوئی اصل موجود ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ (محمد فرخ شان القادری، کراچی پاکستان)الجواب بعون الملك الوهاب اس کی اصل بخاری ،مسلم اور دیگر کتب آحادیث میں موجود ہے ،چنانچہ بخاری شریف میں ہے ۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّ...

تعزیر کا معنی اور قرآن و حدیث میں اس کے احکام بیان فرمادیں؟

تعزیر کا معنی اور قرآن و حدیث میں اس کے احکام بیان فرمادیں؟ (شاہ جہاں ، ارباب کرم خان روڈ کوئٹہ) الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃالحق والصواب تعزیر کا معنی :  کسی ایسے گناہ پر بغرض تادیب  سزادینے کوتعزیرکہتے ہیں جس پر شریعت میں کوئی حدمقرر نہیں ہے ، اورنہ ہی اس میں کوئی کفارہ ہے اورحاکم و قاضی کو اختیار ہے کہ جس طرح سے چاہے مجرم کوسزا دے، کوڑے لگاکر یا قید کر کے یا مارکر یا فقط ڈانٹ پلادے وغیرہ وغیرہ ۔ بہارشریعت میں ہے کسی گناہ پر...

حور عین کسی کا نام رکھنا کیسا؟

حورعین نام کا کیا مطلب؟ یہ نام رکھنا صحیح ہے؟ (سمیہ حنیف، گارڈن ویسٹ)الجواب بعون الملك الوهاب حورِعین کا معنی ہے" نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والی"قرآن مجید میں ہے "بِحُوۡرٍ عِیۡنٍ "(سورۃالدخان ،آیہ ۵۴) ترجمہ کنزالایمان :نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والیوں سے۔ اور حورِعین کسی لڑکی کا نام رکھنا درست ہے ،شرعا اس می کوئی قباہت نہیں ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم...

دو اہم سوال

السلام علیکم میرے دو سوال ہیں ، ایک تو قرآن میں منسوخ اور ناسخ آیتوں کے بارے میں کچھ لوگ باتیں کرتے ہیں ۔سورہ آل ِعمران آیت نمبر چودہ ،سورہ توبہ آیت نمبر چونتیس منسوخ ہیں یا بلکل ٹھیک ہیں عمل کرنے کے لئے فرض ہیں آج کے مسلمانوں کےلئے ۔ دوسرا سوال یہ ہیں قرآن کی روشنی میں سونا تا قیامت ایک قیمتی دھات کی طرح استعمال ہوگا اس دنیا میں ۔ الجواب بعون الملك الوهاب سورۃِ  آل ِعمران کی   آیت نمبر چودہ : زُیِّنَ لِلنَّاسِ ...

مبارک محافل کا کھانا شفا بخش ہے مضر نہیں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام سے سوال ہے کہ اگر کوئی شخص کسی مرض میں مبتلا ہے ڈاکٹرنے اسے کھانے پینے میں پرہیز بتایا ہوا ہے مگر اس شخص کا کہنا ہے کہ میں پرہیز عام حالات میں تو کرتا ہوں مگر جہاں کہیں میلاد شریف ، ختم شریف یا کوئی بھی دینی محفل ہو تو اس کا کھانا میں یہ سمجھ کر کھا لیتا ہوں کہ یہ با برکت محفل کا بابرکت کھانا ہے یہ ان شاء اللہ مجھے کوئی نقصان نہیں دیگا ۔ سوال یہ ہے اس شخص کا اس طرح کرنا کیا جائز ہے ، اس بد پرہیزی ...

بزنس اور رزق میں برکت واضافہ کی تسبیح اور عمل

سرالسلام علیکم و رحمۃ اللہ ،بزنس اور رزق میں برکت اور اضافے کے لیئےکوئی تسبیح یا عمل بتا دیں ؟جزاک اللہ خیرا۔محمد یوسف جمال ملتان، پاکستان ۔الجواب بعون الملك الوهاب آپ سب سے پہلے سو بار"یا لطیف "کااوّل و آخر تیں تیں بار درود شریف کے ساتھ وردکریں ،اس کےبعد سو بار  درود شریف  پڑھیں ،اور پھر آخر میں سو بار" سبحان الله و بحمده سبحان الله العظيم استغفراللہ ربی من کل ذنب واتواعلیہ"کااوّل و آخر تیں تیں بار درود شریف کے ساتھ ورد کریں ،اور ...

شبّ ِبراءت میں آتشبازی کا حکم

شبِ براءت مین مروّجہ آتشبازی(یعنی پٹاخے پھوڑنےاورپھلجھڑیا وغیرہ چھوڑنے) کا کیا حکم ہے ؟قاری محمد اکرم میانوالی ۔الجواب بعون الملك الوهاب شبِ براءت کی مروّجہ آتشبازی فضول خرچی ،حرام اور پوراپورا جرم ہے ۔اور اسی طرح آتش بازی کابنانا ،بیچنا اورخریدبھی شرعاًممنوع ہیں چنانچہ فتاوٰی رضویہ میں ہے: آتشبازی جس طرح شادیوں اور شب برأت میں رائج ہے بیشک حرام اور پوراجرم ہے کہ اس میں تضییع مال ہے۔ قرآن مجید میں ایسے لوگوں کو شیطان کے بھائی فرمایا۔ قال اﷲ ...

دعائے نصف شعبان

السلام علیکم :میرا سوال یہ کہ دعائےنصف شعبان کونسی ہے ؟اورکیا اس کی شریعت میں کوئی اصل ہے یا نہیں ؟عبد الحیی،کورنگی،کراچی ۔الجواب بعون الملك الوهاب دعائےنصف شعبان   کی اصل شریعت میں موجود ہے اور یہ دعاحضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور مصنف ابن ابی شیبہ میں  ،باب :ماجا ء عن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ، رقم الحدیث :۳۰۱۴۵،ج :۱۰،ص :۳۳۱،پر  مذکورہے اوروہ دعائے نصف شعبان  درج ذیل ہے ۔ بِسم اللہِ الرَّحْم...