متفرقات  

امام اعظم ابو حنیفہ کی تصانیف

حضرت امام ابو حنیفہ رحمت ﷲ علیہ کے والد اور والدہ کا نام کیا ہے اور ان کی کون سی کتاب ثابت ہے؟ ( رضوان حسین شاہ) الجواب بعون الملك الوهاب امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ  کے والد کا نام ثابت بن زوطا تھا۔ آپ  رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف یہ  کتب منسوب ہیں: (1) الفقہ الاکبر۔ (2) الفقہ الابسط۔ (3) الرسالۃ۔ (4) الوصیۃ۔  (5) العالم والمتعلم۔ حوالہ: اتحاف سادۃ المتقین للزبیدی، جلد 2، صفحہ13ـ14، دار الفکر بیروت۔  مع...

دلائل الخیرات شریف پڑھنے کیلئے کیا اجازت لینا ضروری ہے؟

دلائل خیرات شریف کا ورد کرنے سے پہلے اجازت لینا لازمی ہے اجازت کے علاوہ نہیں پڑھ سکتے؟ (ندیم اختر)الجواب بعون الملك الوهاب دلائل الخیرات شریف  پڑھنےکا ثواب ہے۔  لیکن اس کے روحانی فوائد اور ثمرات  حاصل کرنے کیلئے  شیخ کامل سے اجازت لینا چاہیے۔...

استخارہ کا طریقہ

کیا استخارہ کوئی عام بندہ بھی کرسکتا ہے؟ مجھے استخارہ کا طریقہ بتائیں گے آپ استخارہ کردیں گے؟ (منیزہ) الجواب بعون الملك الوهاب استخارہ عام بندہ بھی کرسکتا ہے۔استخارہ کا مطلب ہے کسی معاملے میں خیراور بھلائی کا طلب کرنا،یعنی روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے اپنے ہرجائز کام میں اللہ سے اس کام میں خیر، بھلائی اور رہنمائی طلب کرنا۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ نماز عشاء کے بعد دو رکعت نماز نفل استخارہ کی نیت سے پڑھے۔ پھر یہ دعا پڑھے:    اَلل...

اصلاحِ عمل کے متعلق فتوى

اگر گناہ کبیرہ یا صغیرہ انسان سے نا چھوٹے تو اسے کیا کرنا چاہیے کہ انسان ان چیزوں سے پاک ہوجائے اور دوسرا میں اگر دنیا میں کچھ ایسے کام کرنا چاہوں تو ایسا کروں کہ جس سے اللہ اور اس کا حبیب خوش ہو؟ (محمد عاصم جلیل،سعودی عرب جبیل) الجواب بعون الملك الوهاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إِنَّ العَبْدَ إِذَا أَخْطَأَ خَطِيئَةً نُكِتَتْ فِي قَلْبِهِ نُكْتَةٌ سَوْدَاءُ، فَإِذَا هُوَ نَزَعَ وَاسْتَغْفَرَ وَتَابَ سُقِلَ قَلْبُهُ، وَإِنْ عَادَ...

حق پرورش اور اس کی شرائط

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اِس مسئلے میں کے ۔ ہندہ ایک نو مسلم ہے جس کے ماں باپ اور خاندان والے سب کافر مشرک ہیں ، ہندہ نے ایک سُنّی مسلمان زید سے شادی کی اور ۴ سال ۳ مہینے اُس کے ساتھ رشتۂ زوجیت میں رہی جس سے دونوں کو ایک لڑکا ہے ۔ جس کی عمر ابھی ۳ سال ۹ ماہ ہے ۔ ۶ ماہ قبل ہندہ نے بلا عذر شرعی زید سے خلع لی اِس شرط پہ کے لڑکا وہ ہمیشہ ہمیش کے لئے زید کو دے کے جائے گی ۔ اُس کی وجہ خود ہندہ کے مطابق یہ تھی کے گھر والے کافر ہیں او...

نویں اور دسویں محرم کو مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! نویں اور دسویں محرم میں مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے ؟ محمد رمضان ملتانی۔ الجواب بعون الملک الوہاب فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے:" نویں اور دسویں محرم کو مسلمان زیادہ سے زیادہ صدقات و خیرات کریں۔ روزہ رکھیں کہ سال بھر کے روزوں کا ثواب ملتا ہے اور ایک سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ پھر روزوں وغیرہ تمام نیکیوں کا ثواب حضرت امام حسین، شہید کر بلا و دیگر شہدائے کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کی نذر کریں ۔ گرمیوں میں ان کے نام پر شربت پلائیں۔...

"تیری آمد تھی کہ بیت اللہ (مجرے) کو جھکا" کی تشریح

اعلیٰ حضرت کا ایک شعر ہے۔۔۔۔۔ تیری آمد تھی کہ بیت اللہ مجرے کو جھکا۔۔۔۔ اس کی وضاحت فرما دیجئے۔ اس شعر کے حوالے سے وسوسہ آرہا ہے کہ اس میں لفظ مجرا استعمال ہوا ہے۔ برائے کرم میری رہنمائی فرما دیجئے۔ (عبد الناصر محمد اسحاق،موسمیات،کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب لفظ"مجرا"کا معنى ہے: آداب وتعظیم بجا لانا۔ حوالہ: شرح کلام رضا، ص 151، مشتاق  بک کارنر اردو بازار لاہور۔ اور کعبہ معظمہ نے نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے وقت آداب وتعظیم ب...

"قصیدۂ غوثیہ"حضور غوث پاک سے ثابت ہے

قصیدۂ غوثیہ کے بارے میں ایک بندے نے اعتراض کیا ہے کہ یہ بعد میں لوگوں نے باتیں بنا لیں۔ غوثِ پاک نے ایسا نہیں کہا، شاہ صاحب سے پوچھ کے وضاحت فرمائیں۔ (اسد محمود، گجر خان راولپنڈی)الجواب بعون الملك الوهاب "قصیدۂ غوثیہ"حضور غوث پاک سے ثابت ہے۔اور اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان قادری بریلوی ی علیہ رحمۃ الرحمٰن نےحدائق بخشش میں اسکا "وظیفہ قادریہ "کےنام سے  فارسی میں منظوم ترجمہ بھی کیا ہے ۔ اور" فیوض غوث یزدانی ترجمہ الفتح الرّبّان...

(مساجد کی تعمیر کے لئے سود پر قرضہ جات لینے کا حکم)

سود کے بارے میں قران و سنت کے واضح احکامات کے باوجود بنکوں سے مساجد کی تعمیر کے لئے سود پر قرضہ جات لئے جا سکتے ہیں کہ نہیں ؟ دوسرے سود پر قرضہ لے کر تعمیر شدہ مسجد میں نماز پڑھی جا سکتی ہے کہ نہیں؟ تیسرے کیا ایسی کسی مسجد کو قرضہ اور سود کی اقساط کی ادائگیاور دیگر اخراجات کے لئےچندہ دیا جا سکتا ہے؟ کیا ایسی مسجد میں تنخواہ پر ملازمت کی جا سکتی ہے؟ عموما یورپ میں کہا جاتا ہے کہ اس کے بضیر مسجد کی تعمیر ممکن نہیں، کیا یہ عزر قا بل، قبول ہے؟ (مقب...

حجاج بن یوسف اور ایک نابینا کا واقعہ؟

حجاج بن یوسف کا واقعہ ٹھیک ہے؟ جس میں ایک نابینا شخص خانہ کعبہ میں بینائی مانگ رہا تھا۔ حجاج بن یوسف نے کہا کہ اگر تم کو بینائی نہ ملی تو تم کو قتل کردوں گا۔ پھر جب نابینا نے کعبے کے غلاف کو لپٹ کر دعا کی تو بینائی آگئی۔ (اقصی، ملتان)الجواب بعون الملك الوهاب (حجاج بن یوسف اورایک نابینا شخص کاواقعہ) (متفرقات) سوال1: حجاج بن یوسف کا واقعہ ٹھیک ہے؟ جس میں ایک نابینا شخص خانہ کعبہ میں بینائی مانگ رہا تھا۔ حجاج بن یوسف نے کہا کہ اگر تم کو بینائی ن...