جدید مسائل  

ٹیکسٹ میسج کے ذریعے طلاق دینا

اگرکسی نے اپنی بیوی کو میسج کے ذریعے طلاق دی تو کیا حکم ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب میسج کے ذریعے طلاق واقع ہو جاتی ہے۔کیونکہ میسج تحریر کی طرح ہے۔ الاشباہ  والنظائر میں ہے: " الْكِتَاْبُ كَالْخِطَاْبِ".  ترجمہ: تحریرخطاب کی طرح ہے۔ [الاشباہ والنظائر, صفحہ: 292,  دار الكتب العلميہ بیروت لبنان]۔...

حیض کی حالت میں طلاق کا حکم؟

عورت کو حیض کی حالت میں طلاق دینا شریعت کی روشنی میں کیسا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب عورت حیض میں ہے تو اس کو طلاق دینا منع  اور گناہ ہے لیکن اگر طلاق دے دی تو طلاق ہوجائیگی۔ [ فتاوى شامی، کتاب الطلاق،  جلد 3، صفحہ 233، مطبوعہ دار الفکر بیروت لبنان]۔...

موبائل میں موجود قرآن کو چھونا

ٹچ موبائل  پر تلاوت قرآن کے وقت بغیر وضو اسکرین کو ٹچ کرنا کیسا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب موبائل میں موجود قرآن پاک کو بغیر وضو  پڑھنا  اور چھونا، ہاتھ لگانا جائز ہے۔  اور یہ اس طرح ہے کہ ایک کاغذ پر قرآن لکھا ہو اور  وہ کسی شیشے کے نیچے رکھا ہو، تو اس صورت میں شیشے کو ہاتھ لگانا جائز ہے، بلا شبہ  موبائل کی اسکرین  بھی شیشے کی طرح ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے: حُرْمَةُ مَسِّ الْمُصْحَفِ لَا يَجُوزُ لَهُمَا وَلِ...

اسکائیپ اور فون پر نکاح کا حکم؟

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اسکائیپ یا فون پر نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب اسکائیپ یا فون پر نکاح کرنے سے شرعاً نکاح منعقد نہیں ہوتا اس لئے کہ انعقادنکاح کے لئے ایک شرط یہ بھی ہے کہ لڑکالڑکی یا ان کے وکیل اورنکاح کے گواہان ایک ہی مجلس میں ہوں۔ درمختار میں ہے: " وَمِنْ شَرَائِطِ الْإِيجَابِ وَالْقَبُولِ: اتِّحَادُ الْمَجْلِسِ".  ترجمہ: نکاح کے درست ہونے کی شرائط میں یہ بھی ہے کہ(ایجاب وقبول کی) مجل...

یوٹیوب میں کمیشن کمانا کیسا؟

السلام علیکم کیا ہم youtube چینل پر فیضانِ سنت کتاب سے مختلف سنتیں ساتھ ہی حوالہ بنا کر upload کر سکتے ہیں نیت چینل سے انکم کی ہے لیکن ارادہ یہ ہے کے کوئی اچھی باتیں پھیلائیں کیا یہ درست ہے؟جزاک اللہ۔ (سائل: محمد زاہد، کراچی) الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصواب ہاں  ایسا کر سکتے ہیں۔مگر چینل سے انکم  اس وقت جائز ہو گی  جب    کہ استہارات  غیر شرعی اور فحش نہ ہوں  ،اگر اشتہار ات  غیر شرعی ا...

کیاٹیٹو بنوانے چاہئیں

کیاٹیٹو بنوانے چاہئیں کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام  اس  مسئلہ کےبارے میں کہ آج کل  بہت سے لوگ اپنے ہاتھ یا بازہ پراپنا  نام یا کوئی ڈیزائن کھدواتے  ہیں جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ بازو یا ہاتھ پر مشین یا سوئی  وغیرہ کے ذریعے نام لکھ کر اس میں مخصوص رنگ بھرتے ہیں جس کی وجہ سے کچھ دن ہاتھ یا بازوپر زخم سا بن جاتا ہے، اورجب وہ زخم ٹھیک ہوتا ہے تو وہ نام یا ڈیزائن واضح ہوجاتا ہے آپ بتائیں کہ ہاتھ بازو پرمشین یا ...