حلال اور حرام  

قادیانی کمپنی میں کام کرنا کیسا؟

کیا OCS قادیانی کمپنی ہے؟ کیا اس میں نوکری کرنا حرام ہے ؟ (طاہر محمود عطاری، مردان کے پی کے)الجواب بعون الملك الوهاب کافر ومرتد کی کمپنی میں کام کرنے سے اگر عقیدہ خراب ہونے کا خوف ہو تو اس میں ملازمت کرنا حرام ہے  وگرنہ جائز ہے۔اگر OCS قادیانی کمپنی ہے تو اس کے لیے بھی یہی حکم ہے۔ علامہ مفتی عبد المنان اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتےہیں: قادیانی کافر ومرتد کے ساتھ کام کرنے یا ان سے کام لینے میں دینی نقصان ہو یا  اس کے دینِ باطل کی مدد ہو...

عقیق اور قیمتی پتھر انگوٹھی میں لگانے کے کیا فوائد اور نقصان ہیں؟

السلام علیکم! کچھ لوگ انگوٹھی کے اوپر پتھر لگا کر کہتے ہیں کہ اس سے انسان امیر ہوجاتا ہے کبھی کہتے ہیں کہ اس سے بیمار کو شفا ہوتی ہے تو کبھی کہتے ہیں کہ اس والے سے غصہ بہت آتا ہے۔ کیا اسلام میں کوئی اس طرح کا تصور ہے اور کیا انگوٹھی سنت ہے؟ جواب ارشاد فرمادیں۔ جزاک اللہ (عرفان عطاری، ڈسکہ)الجواب بعون الملك الوهاب مرد کو زیور پہننا مطلقاً حرام ہے، صرف چاندی کی ایک انگوٹھی سنت ہے، جو وزن میں ساڑھے چار ماشہ سے کم ہو اور سونے کی انگوٹھی بھی حرام ہے...

نوحہ سننا کیسا ہے؟

السلام علیکم! مفتی صاحب سے میرا سوال یہ ہے کہ نوحہ سننا کیساہے ؟ اور بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ گانا سننے سے زیادہ برا ہے کہ نوحہ سنا جائے۔ برائے مہربانی راہنمائی فرمادیں۔ (ابو الفرح احمد فرحان، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب جس طرح گانا سننا ناجائز وحرام ہے اسی طرح نوحہ سننا بھی حرام ہے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ،  جلد 23، صفحہ 759/ جلد 22، صفحہ 548،  رضا فاؤنڈیشن لاہور۔...

نعت خواں یا قوال وغیرہ پر پیسے لٹانے کا طریقہ کیسا ہے؟

السلام علیکم ! کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں لوگ نعت خوانی اور قوالی وغیرہ میں پیسوں (نوٹوں)کو نچھاور کرتے ہیں تو ان کا اس طرح کا عمل درست ہے یا نہیں؟ راہنمائی فرمادیں۔ (ابو الفرح احمد فرحان،کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب پیسے  پھینکنا یا ہوا میں  ُاڑانا  منع ہے کیونکہ پیسہ رزق ہے اور رزق کی بے حرمتی  جائز نہیں ہے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ،  جلد 24، صفحہ 520، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔ ہاں قوال، نعت خواں یا  عالم...

اسلامی بینک کاری سے کار بغیر انشورنس کے خریدنا کیسا؟

اسلامی بینک سے کار قسطوں پر حاصل کرنا کیسا جبکہ وہ کہتے ہیں کہ لیٹ قسط پر ہم کوئی جرمانہ بھی نہیں لیتے اور مزید یہ کہ وہ انشورنس نہیں بلکہ تکافل کرواتے ہیں اور اس حوالہ میں مفتی منیب الرحمٰن صاحب کا فتویٰ پیش کرتے ہیں؟ تکافل کی شرعی حیثیت کیا ہے دلائل کے ساتھ ارشاد فرمائیں؟ (محمد عبد الرحمٰن خان المدنی فیصل آباد)الجواب بعون الملك الوهاب ان بینکوں میں جو معاملات اسلامی اصولوں کے مطابق ہیں  وہ جائز  ہیں۔ اور اگر اسلامی اصولوں کے مطابق نہی...

"عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم" کہنا کیسا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، محترم مفتی صاحب، کیا ہم یہ لفظ کہہ سکتے ہیں کہ۔۔۔۔۔ میں عاشقِ رسول (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم) ہوں۔ اکثر بدمذہبوں کو اعتراض کرتے سنا گیا ہے کہ ایسا لفظ نبی (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم) کے ساتھ نہیں لگانا چاھیئے جو ہم اپنی ماں یا بہن کے لئے نہیں لگا تے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم یہ لفظ نہیں کہتے کہ میں اپنی ماں یا بہن کا عاشق ہوں لیکن اپنے آپ کو عاشقِ رسول (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم) کہتے ہوئے فخر محسوس ک...

سوشل میڈیا پراحادیث واقوالِ زریں کو آگے شیئر کرنا کیسا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، عرض ہے کہ آجکل سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق احادیثِ مبارکہ اور اقوالِ زریں بغیر کسی حوالے کے شیئر کی جاتی ہیں جبکہ بعض پوسٹ ایسی بھی نظر سے گزرتی رہتی ہیں کہ یہ قول حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا ہے۔ اب چونکہ اس قول والی پوسٹ پر حوالہ درج نہیں ہوتا اس لیئے تسلی نہیں ہوتی کہ واقعی میں مولائے کائنات کا ہی قول مبارک ہے یا نہیں۔۔۔ عرض ہے کہ بغیر تحقیق احادیثِ پاک یا بزرگانِ دین کے اقوال پوسٹ کرنے کے حوالے سے شرعی رہنمائ...

بغیر مانگے پیسے ملے ، تواس کا لینا کیسا؟

زید اپنا کام کروانے کے لئے شہباز کے پاس جاتا ہے اور دونوں کے آپس میں کام کرنے کے معاملات طے پا جاتے ہیں۔ پھر شہباز وہ کام احمد کو دے دیتا ہے۔ اور کام کرنے کے بعد شہباز مجھے اپنی مرضی سے پیسے دے دیتا ہے۔ کیا یہ پیسے میرے لئے جائز ہیں یا نہیں؟ جب کے میں کام کرنے کے پیسے طالب بھی نہیں کرتا۔ اگر ناجائز ہیں تو میں ان پیسوں کو کسی مدرسے میں (جس آدمی نے مجھے پیسے دئیے) اس کے نام سے ڈال سکتا ہوں؟ (محمد احمد رضا قادری رضوی ، لاہور) الجواب بعون الملك الوه...

گروی رکھی ہوئی شئ سے نفع اٹھانا کیسا؟

گروی مکان لے کر پھر اسے کرایہ پر دینا اور اس کا کرایا لینا سود تو نہیں؟ (محمد عبد الرحمن، جامعہ مسجد گنج بخش،صدر چپل چوک،بلال گنج لاہور)الجواب بعون الملك الوهاب جو چیز گروی رکھی گئی اس سے کسی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں۔ بہارِ شریعت میں ہے : مرہون(گروی رکھی ہوئی چیز) سے کسی  قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں مثلاً لونڈی ، غلام ہو تو اس سے خدمت لینا یا اجارہ پر دینا، مکان میں سکونت کرنا یا کرایہ پر اٹھانا یا عاریت پر دینا، کپڑے اور زیور کو پہننا ...

کیا پاکستان میں کام کرنے والے اسلامک بینکوں کے ساتھ کاروبار کیا جاسکتا ہے

السلام علیکم ! کیا پاکستان میں کام کرنے والے اسلامک بینک شریعت کے اصولوں پر کام کر رہے ہیں اور کیا ان کے ساتھ کاروبار کیا جاسکتا ہے۔ راہ نمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ (محمد فاروق ارشد، 374 پاک بلاک علامہ اقبال ٹاؤن)الجواب بعون الملك الوهاب ہمارے علم میں ابھی  تک کوئی  اسلامک بینک  ایسانہیں  ہے  جو مکمل شرعی اصولوں کے مطابق کام کر رہاہو ۔لہٰذا اگرپاکستان میں کام کرنے والا کوئی  اسلامک بینک شریعت کے اصولوں کے مطابق کام کر ر...