حلال اور حرام  

انسان كے بالوں کی خرید وفروخت کا حکم؟

کیا انسان کے بالوں کی خرید وفروخت جائز ہے؟  اسی طرح اس سے بنے ہوئے بال استعمال کرسکتے ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب زندہ یا مردہ انسان کے بالوں کی خرید وفروخت احترام انسانیت کی وجہ سے ناجائز  وحرام ہے۔ اور ان سے کسی قسم کا نفع اٹھانا بھی ناجائز ہے۔ ہاں عورت جانوروں کے بال اپنے بالوں کو بڑھانے کیلئے استعمال کرسکتی ہے اور مرد کو ایسا کرنے یا وِگ لگانے کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔ علامہ ابن نجیم فرماتے ہیں: وَشَعْرِ الْإِنْسَانِ وَالِانْتِفَاع...

اپنا حق حاصل کرنے یا ظلم سے بچنے کیلئے رشوت دینے کا حکم؟

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ  ایک شخص ظلم سے بچنے کیلئے یا اپنا پیسہ یا اپنا حق کسی سے لینے کیلئے رشوت دے سکتا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب رشوت كے متعلق حدیث مبارکہ میں ہے:  ;الرَّاشِي وَالْمُرْتَشِي فِي النَّارِ ». ترجمہ: رشوت دینے والا اور لینے والا دونوں جہنم میں ہیں۔ دوسری  حدیث میں:« لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الرَّاشِي وَالْمُرْتَشِي ;. ترجمہ: رشوت دینے اور لینے والے پر اللہ تعالی کی لعنت ہے۔ رشو...

مردوں کا کان وغيره میں زیور پہننے کا حکم؟

آجکل مرد حضرات اپنے کان میں بالی پہنتے ہیں کیا یہ جائزہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب مردوں کا ناک، کان، ہاتھ یا پاؤں میں بالی، کنگن اور اسی طرح کے زیور پہننا  ناجائز وحرام ہے؛ کیونکہ ایسا کرنا عورت سے مشابہت ہے اور عورت سے مشابہت حرام ہے۔ بخاری شریف میں ہے: عَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ . ترجمہ: مرد جو عورتوں کی مشابہت کرت...

توریہ كا حكم

سلام!  زندگی کے معاملات میں توریہ کرنا کیسا ہے؟ بغیر کسی خاص وجہ سے، جبکہ کسی صلح کرانا بھی مقصود نہیں ہے، پھر کہنا کہ بہار شریعت میں موجود ہے توریہ کی مثالیں۔  پلیز وضاحت فرمائیں۔ الجواب بعون الملك الوهاب جی ہاں صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ  نے بہار شریعت میں توریہ کا معنى، حکم اور مثالیں بیان کیں جوکہ درج ذیل ہیں: "توریہ یعنی لفظ کے جو ظاہر معنی ہیں وہ غلط ہیں مگر اس نے دوسرے معنی مراد لیے جو صحیح ہیں، ایسا کرنا بل...

کسی کے استقبال کیلئے کھڑا ہونا جائزہے؟

ایک آفیسر کا اپنے سب آرڈینیٹر سے ڈیمانڈ کرنا کہ اس کے آنے پر اس کے لئے نہیں بلکہ اس کی پوسٹ کے احترام میں کھڑا ہوا کریں اور کھڑے نہ ہونے پر ناراض ہونا کیسا ہے۔ الجواب بعون الملك الوهاب امام ابن حجر عسقلانی نے فتح الباری شرح صحیح بخاری میں فرمایا: كسی کیلئے قیام( کھڑا ہونا)چار طرح کا ہوتا ہے: الأول محظور وهو أن يقع لمن يريد أن يقام إليه تكبرا وتعاظما على القائمين إليه والثاني مكروه وهو أن يقع لمن لا يتكبر ولا يتعاظم على القائمين ولكن يخشى أن يدخل...

لیٹ آنے پرتنخواہ کی کٹوتی کرنا

بعض کمپنیاں تین دن لیٹ آنے پر ایک دن کی چھٹی کی تنخواہ کاٹتی ہے۔ اگرچہ ملازم جاب شروع کرنے سے پہلے اس معاہدے پر دستخط بھی کرتے ہیں کہ تین دن لیٹ آنے پر ایک دن کی چھٹی شمار ہو گی۔ لیکن میں یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ کیا ایسی شرط رکھنا شریعت میں جائز ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب شریعت مطہرہ کی روشنی  میں ایسی شرط ناجائز ہے، ایک دن چھٹی شمار کرنا اور اس کی بنیاد پرکٹوتی کرنابھی ناجائزہے۔  ہاں جتنے منٹ لیٹ آیا ہے اسی  کے حساب سے تنخواہ...

سید کو نبی علیہ السلام کا بیٹا کہناکیسا؟

السلام علیکم جناب عزت مآب مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلئے کے بارے میں کہ دورانِ خطاب خطیب صاحب ایک محترم و مکرم سید صاحب کی طرف اشارہ کر کے ایسا کہیں کہ " نبی رحمت صلى الله عليہ وآلہ وسلم کا یہ بیٹا بیٹھا ہوا ہے" نوٹ: یقیناً شاہ صاحب ہمارے آقا و مولا صلى الله عليہ وآلہ وسلم کی نسلِ پاک میں سے ہیں مسئلہ پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ عام طور پرہمارے آقا و مولا صلى الله عليہ وآلہ وسلم سے نسبت ظاہر کرنے کے لئے دوسرے الفاظ استعمال کے جات...

آب زمزم میں دوسراپانی ملانا؟

آب زمزم میں دوسرا پانی ملانا کیسا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب آب زمزم کےپانی میں دوسراپانی ملاناجائزہے۔  دوسرےپانی کےملانےسےآب زمزم میں موجودبرکت میں کوئی کمی نہیں آئیگی۔...

کھانے سے اگر بال نکلے تو کیا حکم ہے؟

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔کیا فرماتے ہین علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کھانے یا پینے والی کسی چیز سے بال نکل آئے تو اس کا کیا حکم ہے۔ برائے مہربانی ارشاد فرما دیں۔ الجواب بعون الملك الوهاب کھانے پینے والی چیز سے اگر بال نکل آئے تو بال نکال کر اس چیز کو بلا کراہت کھانا پینا جائز ہے جب کہ اس میں کوئی نجاست لگی ہوئی نہ ہو۔ بال نکلنے کی وجہ سے اس چیز کو پھینک دینا منع ہے اوررزق کو ضائع کرنا ہے۔ وال...

کمپنی وغیرہ کی سہولت استعمال نہ کرنا لیکن اسکے پیسے لینا کیسا؟

مسٹر C ایک گورنمنٹ آفیسر ہے ۔اس کے بیرون شہر دورہ پر گورنمنٹ اسے ۴۰۰۰ روپے ہوٹل میں ایک رات رہائش کے حساب سے دیتی ہے اور وہ اپنی رقم ہوٹل کا بل دکھا کر claim کرتا ہے۔ اب جب بھی مسٹر C دوسرے شہر میں جاتا ہے وہ اپنے دوست کے پاس رک جاتا ہے یا ۴۰۰۰ سے کم قیمت والے ہوٹل میں رک جاتا ہے لیکن وہ dummyبل کسی بی ہوٹل کا اس تاریخ کا بنوا لیتا ہے۔۴۰۰۰ روپے فی رات کے حساب سے ۔اب مسٹر C یہ کہتا ہے کہ وہ اچھے ہوٹل کی سہولت استعمال نہیں کرتا لیکن سہولت کے پیسے ...