افریقہ میں یاد تاج الشریعہ
دیکھنے والوں جی بھر کے دیکھو ہمیں پھر نہ کہنا کہ اختر میاں چل دئیے مؤرخہ ۲۰؍ جولائی ۲۰۱۸ ء بروز جمعہ شام کے وقت جیسے ہی یہ خبر جانکاہ پردۂ سماعت سے ٹکرائی کہ وارث علوم اعلیٰ حضرت، نبیرۂ حجۃ الاسلام، شہزادۂ مفسر اعظم ہند پیشوائے اہل سنت قاضی القضاۃ فی الہند حضرت علامہ مفتی اختر رضا خاں بریلوی نے داعی اجل کو لبیک کہا تقریباً ہر سنی صحیح العقیدہ شخص اور آپ کے مریدین و متوسلین اپنی اپنی جگہ پر کچھ لمحوں کےلیے حامد و ساکت رہ گئے اور پھر ساؤتھ افر...