الوظیفۃ الکریمۃ

al-wazifa-tul-kareema
al-wazifa-tul-kareema
al-wazifa-tul-kareema
al-wazifa-tul-kareema
al-wazifa-tul-kareema
al-wazifa-tul-kareema
al-wazifa-tul-kareema
al-wazifa-tul-kareema

’’الوظیفۃ الکریمۃ‘‘ اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ کا مرتب کردہ اوراد و وظائف کا مجموعہ ہے، جسے انجمن ضیائے طیبہ کے شعبۂ ضیائی آئی ٹی ونگ نے موبائل ایپلی کیشن میں تبدیل کیا ۔

اعلیٰ حضرت نے اپنے اس حسین مرقع میں خواص و عوام سب کے لیے نفع بخش اذکار کو جمع فرمایا اور ہم سب پر یہ احسان فرماگئے کہ اس کے جملہ وظائف و اعمال کی اجازت پڑھنے والے کو مرحمت فرماگئے ہیں۔

’’الوظیفۃ الکریمۃ‘‘ میں آپ نے صبح و شام اور پانچوں نمازوں کے بعد کے اوراد و وظائف اور ان کے فوائد تحریر فرمائے ہیں۔ ساتھ ہی ذکرِ خفی کے پانچ مخصوص طریقے بھی ذکر کردیے ہیں۔ نیز آخر میں تصورِ شیخ کا طریقہ بھی ارشاد فرمادیا ہے۔

آج کے پر آشوب زمانے میں خانگی، معاشی پریشانیوں میں مبتلا ہوکر اکثر افراد جسمانی و روحانی اور اذہانی تکالیف کے باعث راحت و عافیت و سکون سے محروم ہوجاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے ’’الوظیفۃ الکریمۃ‘‘ ایک نعمت، گراں قدر گنجینہ اور ایمانی استقامت کا خزینہ ہے۔

انجمن ضیائے طیبہ نے اپنی اشاعتی شعبے کا آغاز بھی ’’الوظیفۃ الکریمۃ‘‘ سے کیا، اور اسے کثیر تعداد میں شائع کرکے خواص و عوام میں مفت تقسیم کیا۔

’’الوظیفۃ الکریمۃ‘‘ کی اس موبائل ایپلی کیشن کی ترتیب و تزئین کا کام چیئرمین انجمن ضیائے طیبہ مولانا سیّد محمد مبشر قادری نے کیا۔ جس میں ہر وظیفہ کے ساتھ اس کی سرخی، فوائد اور حوالے کو احسن انداز میں پیش کیا ہے۔

Read More

مزید یہ کہ اس ایپلی کیشن میں ’’الوظیفۃ الکریمۃ‘‘ کو اعلیٰ حضرت کے بتائے ہوئے وظائف تک محدود رکھا ہے۔ تاہم دیگر اوراد و وظائف پر کام کو جلد از جلد اپڈیٹ کردیا جائےگا۔

اعلیٰ حضرت﷫ نے اس رسالے میں موجود تمام وظائف کی اجازت کی تمام سنّیوں کو اس شرط کے ساتھ اجازت دی ہے کہ وہ تمام بدمذہبوں اور بدعقیدہ لوگوں کی صحبت سے دور رہیں۔ اس کو اپنے معمول میں لانے کے لیے حسبِ ذیل اُمور مدِّ نظر رکھیے:

· دعاؤں اور وظائف کا ہر ایک حرف اُس کے مخرج سے درست تلفظ کے ساتھ ادا کیا جائے۔

· مذکورہ وظائف کو یاد کرکے کسی عالِم کو سناکر تصحیح کرالیں تاکہ پڑھنے میں کوئی غلطی نہ رہ جائے۔

· تنبیہ: جتنی دُعائیں لِکھی گئیں، ہر ایک کے اوّل وآخر درود شریف ضروری ہے۔

  • کسی صاحبِ اجازت سلسلہ سے اجازت حاصل کرلیں۔

تنبیہ:

اذکارو اشغال میں مشغولی سے پہلے اگر قضا نمازیں یا روزے ہوں ان کا ادا کرلینا جس قدر ممکن ہو نہایت ضروری ہے۔

جس پر فرض باقی ہو اس کے نفل واعمال مستحبہ کام نہیں دیتے، بلکہ قبول نہیں ہوتے جب تک فرض ادا نہ کرلے ۔

اذکار واشغال کے لیے تین بدرقوں (رہنما اصول) کی ضرورت ہے:

۱۔ تقلیلِ طعام (کم کھانا)

۲۔ تقلیلِ کلام (کم بولنا)

۳۔ تقلیلِ منام(کم سونا ).....وَبِاللہِ التَّوفِیقِ

۞ وظائف کی جیسی ترتیب رکھی گئی ہے اُسی ترتیب سے پڑھیں۔